جی این این سوشل

کھیل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے اور ٹی 20سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 4 نومبر سے شروع ہوگی اور یہ تمام 6 میچز چھ مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 14 نومبر کو گابا اور دوسرا 16نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ 18 نومبر کو ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ رات کو کھیلے جائیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کا آغاز 4 نومبر سے ہو گا، پہلا ون ڈے 4 نومبر میلبرن، دوسرا ون ڈے 8 نومبر کو ایڈیلیڈ جبکہ تیسرا ون ڈے میچ 10 نومبر کو پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب

آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے تمام مطالبات تسلیم کر لئے۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں صارفین کو بجلی پیداواری لاگت پر مہیا کی جائے گی، آٹے پر بھی سبسڈی دی جائے گی، وزرا اور دیگر کی مراعات کم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے تیسرے روز بھی احتجاج جاری رکھتے ہوئے کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال کر رکھی تھی۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی تحریک پُرتشدد رخ اختیار کرگئی تھی، کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر بھر میں انٹرنیٹ سروس گزشتہ رات سے معطل رہی، دارالحکومت مظفرآباد میں کاروباری مراکز بند، پہیہ جام ہڑتال جاری تھی۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے واضح اعلان کیا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات پر سو فیصد عملدرآمد نہیں ہوگا تب تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔

جبکہ میرپور میں گزشتہ روز مظاہرہ خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا تھا، مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور فائرنگ کی تھی، گولی لگنے سے سب انسپکٹر عدنان قریشی شہید ہو گئے تھے، مظاہرین کے پتھراؤ سے ایس پی خاورعلی ، تحصیلدار رضوان لطیف سمیت 28اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس

ذمہ داروں کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر کا نوٹس

وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کا سوشل میڈیا پر تشہیر کا نوٹس لے لیا۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ‏وفاقی حکومت نے حساس اور خفیہ معلومات کی غیر مجاز تشہیر خاص طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خفیہ دستاویزات خصوصا جن دستاویزات پہ سیکرٹ بھی لکھا ہو کی کھلے عام نمائش کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔

بیان کے مطابق اس طرح کی معلومات کا پھیلاؤ پاکستان کے اسٹریٹجک اور اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے علاوہ  دوست اور برادر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ان تمام افراد کے خلاف آفیشل سیکرٹس ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں جو خفیہ معلومات یا دستاویزات کے افشاء کرنے یا پھیلانے میں بالواسطہ یا بلاواسطہ ملوث پائے جائیں گے۔ اس جرم کی سزا 2 سال قید اور جرمانے کی صورت میں بھگتنا ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll