الیکشن کمیشن بے بس ہے،ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں، مولانا فضل الرحمان


جمعیت علما اسلام (ف)نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیاہے، الیکشن کمیشن بے بس ہے،ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں ہے۔
جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہماری مجلس شوریٰ نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں،اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔
ہم نے فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں،کیوں کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ کم اور اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے،اسی ضمن میں جمعیت علمائے اسلام نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جے یو آئی کا کوئی بھی امیدوار کسی سطح پر… pic.twitter.com/se33sEIIh4
— Maulana Fazl-ur-Rehman (@MoulanaOfficial) March 26, 2024
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا جبکہ 2024 کے الیکشن میں بھی عوام کے حق رائے دہی پر شب خون مارا گیا، فیصلہ کیا تھا کہ ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اور انہیں مسترد کرتے ہیں، ہمیں عوام کی طرف جانا ہو گا، انہیں اعتماد میں لینا ہوگا، عوام کو ووٹ کے حق کیلئے متحد کرنا ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے عوام کی طرف جانے کا فیصلہ کیا ہے،عوام کو متحد کر کے اعتماد میں لیں گے، ملک بھر میں بھرپور عوامی اجتماعات کا انعقاد کریں گے اور ان اجتماعات کا عنوان عوام اسمبلی ہوگا، اس تحریک میں اپوزیشن جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے تاکہ عوامی صفوں کو متحد کرسکیں، عوامی تحریک کا مقصد عوام کو ووٹ کے لئے متحد کرکے ان کو ووٹ کے تحفظ کے قابل بنانا ہے۔
انہوں نے اپنے جلسوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 25 اپریل کو پشین بلوچستان، 02 مئی کراچی سندہ، 09 مئی پشاور خیبرپختونخواہ میں عوامی اجتماعات منعقد ہوں گے۔ پشاور جلسے کے بعد لاہور کیلئے تاریخ کا تعین کریں گے جہاں ملک بھر سے عوام شریک ہوں گے ملک کو حقیقی اسلامی فلاحی وجمہوری ریاست بنانے کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے۔
سربراہ جےیوآئی کا مزید کہنا تھا کہ

بارشوں کے ساتھ ہی ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھا دی
- 4 گھنٹے قبل

پوپ فرانسس کی وفات کے بعد نیا پوپ کون ہو گا، انتخاب کیسے کیا جائے گا؟
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی اونچی چھلانگ، فی تولہ قیمت میں8 ہزار سے زائد کا اضافہ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور میں رنگا رنگ اور خوب صورت فیشن شو کا انعقاد،ماڈلر کی بھرپور شرکت
- 5 گھنٹے قبل

تھر پارکر : شدید گرمی اور پانی کی کمی سے 65 مور ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

’ابیر گلال‘ کا میوزک جاری ، دبئی میں منعقد تقریب میں فواد خان اور وانی کپور کا رقص
- 4 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا
- 6 گھنٹے قبل
وفاق کا کینالز کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

ایدھی کے بعد ایک اور نجی فضائی کمپنی کا ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل :کراچی کنگز کا پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایل10،پشاورزلمی کی کراچی کنگزکیخلاف بیٹنگ جاری
- 43 منٹ قبل

غزہ کے حق میں پوسٹ کیوں کی؟ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی شدید تنقید کی زر میں
- 6 گھنٹے قبل