جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں تیارکردہ کورونا ویکسین آج لانچ کی جائے گی

اسلام آباد : کورونا کے خلاف پاکستان نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی، مقامی سطح پر تیار ہونیوالی کورونا ویکسین کی باقاعدہ لانچنگ آج کی جائے گی ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں تیارکردہ  کورونا  ویکیسن  آج    لانچ کی جائے گی
پاکستان میں تیارکردہ کورونا ویکیسن آج لانچ کی جائے گی

تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں  وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاک ویک پاکستان میں تیار اور پیک ہونے والی پہلی ویکسین ہے جس کی باقاعدہ  لانچنگ آج کی جائیگی۔حکام وزرات صحت کے مطابق  پاک ویک کی، چین سے درآمد سائنو ویک کے خام مال کی مدد سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں تیار اور پیک کی گئی ہے۔ پاک ویک ویکیسن ،چینی ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ہے اور ابھی تک صرف ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد خوراکیں تیار کی  گئی ہیں۔

حکام  کامزید کہنا تھا کہ این آئی ایچ میں لگا ویکیسن پلانٹ ماہانہ 30 لاکھ ویکیسن لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کین سائنو پہلی ویکیسن تھی جس کے تھرڈ لیول ٹرائل میں پاکستان نے حصہ لیا تھا۔

 

موسم

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ

اسموگ اور  فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا،  جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
  تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کی سکیورٹی میں خلل ڈالنے والوں کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی سکیورٹی  میں خلل ڈالنے والوں  کو نتائج سے بھگتنا ہو گا ، آرمی چیف

چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا اور ہمیں اپنا کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کی جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ کوئی وردی میں ہے اور کوئی وردی کے بغیرہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہاکہ ہم سب نے ملکر دہشتگردی کے ناسور سے لڑنا ہے، ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پر پاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ کی بنیاد پر اپنے شہیدوں کی قربانی دے کر پورا کررہے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز   پاکستان میں   20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے

پاکستانی نژاد امریکی ٹیکنالوجیکل انٹرپرینیورز پاکستان میں  20 ملین ڈالرز  کی  سرمایہ کاری کریں گے۔

 امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والی پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس کے نتیجے میں امریکی کمپنیوں کی جانب سے 20 ملین ڈالر سے زائد کے ابتدائی معاہدے طے پائے ہیں، جن کی قیادت زیادہ تر پاکستانی نژاد امریکی انٹرپرینیورز نے کی  جوکہ  پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔

 اس تقریب نے آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور پاکستانی ڈائیاسپورا کے  ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز کو یکجا کیا، جو  ٹیکنالوجی انڈسٹری میں مستقبل کی ترقی اور تعاون کے لیے اس کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

 ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس پاکستانی قونصلیٹ لاس اینجلس کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، جس کا افتتاح سفیر رضوان سعید شیخ نے کیا،یہ کانفرنس دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم اسٹیک ہولڈرز کو یکجا کرتی ہے۔

اس کانفرنس میں پاکستان کی وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام،وزارت تجارت پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ(پی ایس ای بی) اورٹریڈ  ڈیلوپمنٹ اتھاڑٹی (ٹی  ڈی اے پی) کے ساتھ آئی ٹی کمپنیوں، وینچر کیپیٹلسٹس، اور ٹیکنالوجیکل پروفیشنلز خصوصاً پاکستانی ڈائیاسپورا نے حصہ لیا۔  

تقریب میں  وزیر برائے آئی ٹی، شزہ فاطمہ خواجہ نے حکومت کے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے عزم اور 25 ارب ڈالر کی برآمدی ہدف کے حصول پر زور دیا۔

 سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان کی متحرک مارکیٹ سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور پاکستانی نژاد امریکیٹیکنالوجیکل کمیونٹی کو معاشی تعلقات مزید گہرے کرنے پر زور دیا۔

 انہوں نے پاکستان کے بارے میں پائے جانے والے غلط تصورات کو مسترد کیا اور کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لیے ایک ابھرتی ہوئی منزل کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

پاکستان-امریکہ ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس میں پاکستان سافٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے سی ای او کی قیادت میں وفد اور 11 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے شرکت کی، جنہوں نے پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کی بڑھتی ہوئی طاقت کو نمایاں کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی اقتصادی ٹیم کے نمائندے نے بھی دو طرفہ تعلقات کے لیے واشنگٹن کی حمایت کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیتے ہوئے اسٹریٹجک اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہے، اور برآمدات 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ حکومت اس شعبے کی مکمل حمایت، اختراعات کے فروغ، اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

 کانفرنس میں مصنوعی ذہانت، فِن ٹیک، ہیلتھ ٹیک، ای کامرس، اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ جیسے شعبوں میں مختلف منصوبے پیش کیے گئے۔

ان اقدامات کا مقصد روزگار کے مواقع پیدا کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، اور پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کو عالمی منڈی میں شامل کرنا ہے۔

 پاکستان نے سعودی عرب جیسے ممالک کے ساتھ تعاون قائم کیا ہے، لیکن ایک بڑا چیلنج انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل ہیں، جن کا سامنا مقامی ٹیک کمپنیوں کو ہے۔ یہ مسائل ان کی کارکردگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور برآمدات کے بلند اہداف کے حصول میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll