جی این این سوشل

پاکستان

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کا حکم

شاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن اراکین کی درخواستیں منظور کرلیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پشاور ہائی کورٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف لینے کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔

جسٹس عتیق شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی،اپوزیشن ممبران اور اسپیکر اسمبلی کے وکلا کی جانب سے دلائل دئیے گئے۔

ایڈووکیٹ جنرل نے پشاورہائیکورٹ میں بطور عدالتی معاون دلائل دیئے،پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن اراکین کی درخواستیں منظور کرلیں۔

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو ممبران سے حلف لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

منتخب ممبران سے حلف لیں اور دستخط لیے جائیں،منتخب ممبران کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دی جائے ۔

جرم

اذلان شاہ ہاکی کپ ، جاپان نےفائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کو پینلٹی شوٹ آوٹ پر شکست ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اذلان شاہ ہاکی کپ ، جاپان  نےفائنل میں پاکستان کو شکست دیدی

جاپان نے پاکستان کو اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں شکست دیتے ہوئے ٹرافی جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق کھیل کے چوتھے کواٹر میں مقابلہ 2-2 سے برابر تھا تاہم وقت مکمل ہونے پر میچ کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آوٹ پر کیا گیا ۔ جاپان نے پاکستان کے خلاف 5 میں سے 4 گول داغے جبکہ پاکستان 5 پینلٹی شاٹس میں سے صرف ایک ہی گول کر سکا اور جاپانی کیپر نے پاکستان کے تمام وار ناکام بناتے ہوئے اپنی ٹیم کو بھاری مارجن سے جیت دلوائی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم کون تھا ؟ سب منظر عام پر آگیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس پر گزشتہ ماہ 12 اپریل کو فائرنگ کی گئی تھی۔ اداکار تو محفوظ رہے تھے تاہم پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا جن سے تفتیش جاری ہے۔

اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے والے شوٹرز ساگر پال اور وکی گپتا نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کہاں کرنی ہے۔ جب ہتھیار اور گولیاں پنویل میں ان کے لیے گئے کرائے کے مکان تک پہنچائے گئے تو ہدف کا بتایا گیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ دونوں افراد کو لارنس بشنوئی گینگ میں بھرتی کرانے والا انکیت نامی شخص تھا جو ساگر پال کے ساتھ کرکٹ کھیلتا تھا اور وہیں وہ دوست بنے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی ٹی وی چینلز انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک روایت رہی ہے اور یہ روایت جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ تاریخی موقع تھا، یہ رابطے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ہیں، ہم نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کام کرسکتے ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کیلئے ایک واضح راستہ موجود ہے، شمسی توانائی پر سرمایہ کاری سے متعلق پاکستانی وفد ریاض میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی ولی عہد کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll