جی این این سوشل

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنا اور اپنے دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ

وفاق کی تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنا اور اپنے دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، عطاءاللہ تارڑ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بشام میں پیش آنے والا افسوسناک واقعہ پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وزیراعظم نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔

دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، اپنا اور اپنے دوستوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے وفاق کی تمام اکائیاں ایک پیج پر ہیں، کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پاک چین دوستی ان شاءاللہ قائم و دائم رہے گی۔

بدھ کو یہاں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ روز بشام میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ واقعہ پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش تھی۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے، ہر مشکل وقت اور عالمی فورمز پر چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک میں معاشی ترقی کا ضامن ہے، سی پیک کی بدولت ہماری جی ڈی پی میں خاصا اضافہ ہوا، اس سے ملک میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے تمام تر مصروفیات ترک کر کے چینی سفارت خانہ کا دورہ کیا اور چینی سفیر سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔

پاکستان

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان قطر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تاریخی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اور مضبوط اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری رکھنا چاہئے۔

وزیراعظم نے قطر انوسٹمنٹ اتھارٹی (کیو آئی اے) کے اہم کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ قطر پاکستان میں ترجیحی شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری کے پورٹ فولیو کو بڑھائے، اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی ) ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔وزیر اعظم نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم الثانی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

قطری وزیر مملکت نے اپنے استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قطر کی قیادت کا خصوصی پیغام پہنچایا اور قطر اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر پاکستان کے ایک روزہ دورے پر ہیں

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول پیش کیے

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول  پیش کیے

لاہور :  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق لاہور گیریژن کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کورہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آرمی چیف عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا  کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

آرمی چیف نےکہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔  آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی ٹیم کے  فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا

قومی فاسٹ باؤلر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ مل گیا، انہیں آج رات دستیاب فلائٹ سے ڈبلن روانہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انہیں آئرلینڈ روانہ ہونے کے لئے آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

محمد عامر کو کلئیرنس دئیے جانے کے بعد ویزہ کی منظوری دی گئی۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزہ ملنے میں تاخیر پر احتجاج بھی کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll