حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنےکے مقدمہ میں پی ٹی آئی کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا


پی ٹی آئی کارکنان ک مشکلات میں کمی نہ آئی، 9 مئی کے مقدمات میں عدالت سے رہائی حاصل کرنے والوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت پانے والے پی ٹی آئی کے 8 کارکنان کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا جبکہ سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو بھی ایم پی او کے تحت دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں کو کے خلاف حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 8 کارکنوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست کارکنان میں اسد اللہ،ابرار،رضوان اللہ ،احمد علی،سجاد حیدر، اصف علی، رضوان عظمت اور سہیل طاہر شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے ان 8 کارکنوں کو ضمانت ملنے پر جیل رہا کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی سی راولپنڈی کی ہدایت پر حراست میں لیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت منظور کی تھی۔
دوسری طرف 9 مئی کے مقدمے میں سپریم کورٹ سے ضمانت حاصل کرنے والے 5 ملزمان کو بھی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق پانچوں ملزمان کو 16 ایم پی او احکامات کے تحت گرفتار کیا گیا، ایم پی او کے احکامات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے جاری کئے ہیں۔ پانچوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں 9 مئی کا مقدمہ درج ہے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20 مارچ کو ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی اور ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں مچلکے جمع کرانے کے بعد گزشتہ رات اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے 5 جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 19 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago





