جی این این سوشل

علاقائی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

صوبائی حکومت نے مالی مسائل کے مستقل بنیادوں پرحل کیلئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہےذرائع

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا، صوبائی حکومت نے وفاق کے ساتھ مالی مسائل مستقل بنیادوں پرحل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس شام ساڑھے 8 بجے طلب کیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مختلف محکموں کے وزراء، مشیر اور معاونین خصوصی شرکت کریں گے، اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران بھی شریک ہونگے۔اجلاس میں امن و امان اور صوبے کے معاشی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رمضان پیکیج کے تحت تقسیم ہونے والی رقوم کا جائزہ بھی لیا جائے گا، صوبے کے مالی، انتظامی اور دیگر امور پر بھی بحث کی جائے گی اور ساتھ ہی صوبائی حکومت نے مالی مسائل کے مستقل بنیادوں پرحل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فاقی محکموں کے ساتھ مالی معاملات پربات چیت کی جائے گی اور وفاق کے ساتھ ابتدائی طور پر 7 اہم مسائل اٹھائے جائیں گے جن میں سے ضم اضلاع کا ترقیاتی بجٹ جاری کرنے کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پراٹھایا جائے گا۔

پاکستان

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، این ڈی ایم اے کی پیشگوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طوفان اور سیلابی صورتحال : این ڈی ایم اے نے  الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) نے ملک بھر میں 29 اپریل تک شدید بارشوں کے ساتھ سیلابی صورتحال کے حوالے سے الرٹ جار کر دیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ایک بار پھر سے آندھی، جھکٹر، گرج چمک کے ساتھ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کردی جس پر این ڈی ایم اے نے بھی ہدایات جاری کر دی۔

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق  29 اپریل تک ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

27 اپریل کو بلوچستان نوشکی، پشین،ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ 27 تا 28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال بھی متوقع ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں، بہائو تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بجلی کے کھمبوں ، کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں۔ موسم برسات میں نقصان سے بچائو کیلئے چھتوںاور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں، نکاسی آب کو یقینی بنانے کیلئے بروقت ضروری اقدامات کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ  حکومت  کا  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

بانی پی ٹی آئی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے سے روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ،اپوزیشن لیڈر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ، عمر ایوب

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے کہا کہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی رہنمائوں پر بنائے گئے مقدمات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان بنائے گئے جعلی مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

جوڈیشل کمپلیکس میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمر ایوب نے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہمارے خلاف  بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا مچایا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکاگیا یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی وہ سامنے آجائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll