پاکستان
بھارت کو مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑےگی: وزیر خارجہ
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرنا پڑے گی ۔
تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کامیاب خارجہ پالیسی کی بدولت دنیا اب پاکستان کا ایک مسئلے کے طور پر نہیں بلکہ ایک حل کے حصے کے طور پر اعتراف کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو بدترین داخلی صورتحال کی وجہ سے بھر پور دبائو کا سامنا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں 230 ملین آبادی غربت کی لکیرسے نیچےرہ رہی ہے ۔ہندوستان کی معیشت، غلط پالیسیوں کی وجہ سے 7.3فیصد تک سکڑ گئی ہے ۔صرف اپریل کے مہینے میں 73 لاکھ لوگ ہندوستان میں بے روزگار ہوئے ہیں۔
اپنے حالیہ دورہ عراق سے متعلق شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ عراق او آئی سی کا اہم ملک ہے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے حوالے سے عراق کا کردار اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب کو بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے “سیز فائر” کی صورت میں ابتدائی کامیابی ملی ۔ او آئی سی کی جانب سے پاکستان نے اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل میں قرارداد پیش کی، وزیرخارجہ نے کہا کہ یواے ای کیساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں۔مستقبل میں یو اے ای سے مزیدمضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان صاحب کی بھی یو اے ای کے ولی عہدسے بات چیت ہوئی۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پہلے افغانستان میں کچھ بھی ہوتا تھا تو اس کا الزام پاکستان پرلگا دیا جاتاتھا، آج ہماری کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث، دنیا پاکستان کو مسائل کا حصہ نہیں بلکہ مسائل کے حل کا حصّہ سمجھتی ہے۔
پاکستان
عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان کا تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے نمائش میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے
کراچی میں جاری عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 میں پاکستان نے الضرار اور الخالد ٹینک کے بعد تھرڈ جنریشن ٹینک متعارف کروادیا۔
ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا کی جانب سے کراچی میں جاری دفاعی مصنوعات کی عالمی نمائش آئیڈیاز میں تھرڈ جنریشن کے جدید ترین ٹینک حیدر کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کی انجینئر انزا عقیل کے مطابق جدید ترین ٹینک حیدر دور حاضر کی جنگی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 12 سو ہارس پاور کے طاقتور انجن اور 125 ایم ایم کی گن کے ساتھ حیدر ٹینک ہر قسم کے میدان جنگ میں اپنی اعلیٰ صلاحیتوں کے اظہار کیلئے تیار ہے۔ حیدر ٹینک میں چائنیز انجن نصب ہے لیکن اس کا فائر پاور سسٹم اور دیگر تمام اہم آلات پاکستانی انجینئرز نے تیار کیے ہیں جو ٹینک سازی کی صنعت میں پاکستان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
انزا عقیل کے مطابق حیدر ٹینک میں ایٹمی اور کیمیائی حملوں کے علاوہ فضائی حملوں سے تحفظ کا نظام بھی موجود ہے۔ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسیلا پاکستان آرمی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے علاوہ ٹینکوں اور دیگر مصنوعات کی برآمد کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ بھی کما رہا ہے۔
موسم
اسموگ میں بہتری : پنجاب حکومت کا لاہور اور ملتان میں کل سے اسکول کھولنے کا فیصلہ
علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے
اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے باعث پنجاب حکومت نے کل سے لاہور اور ملتان کے اضلاع میں اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ ماحولیات کی جانب سے نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے 20 نومبر 2024 سے کھلیں گے، فزیکل کلاسز کے ساتھ تدریسی عمل بحال ہوگا، جبکہ اسکول کھلنے کا وقت صبح 8:45 بجے سے پہلے نہیں ہوگا۔
تاہم اسکولوں میں آؤٹ ڈور ایکٹیویٹیز ابھی بند رہیں گی،جبکہ بیرونی کھیلوں اور بیرونی ہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی رہے گی۔محکمہ ماحولیات کے مطابق طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محکمہ ماحولیات نے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
جرم
جلاؤگھیراؤکیس: لاہور انسداد دہشت گردی عدالت سے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر جلاو گھراوّ اور گاڑیوں کی تور پھوڑ کے کیس میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جا ری کر دیے۔
کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے لاہور کے تھانہ مناواں میں درج مقدمے کے تفتیشی افسر کی درخواست پر کی،تفتیشی افسر موّقف اختیار کیا کہ ملزم مقدمہ میں تفتیش کے لیے پیش نہیں ہوا لہٰذا ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔
جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ ستمبر میں علی امین گنڈا پور کے خلاف لاہور کے تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں انسداد دہشت گردی ایکٹ، اقدام قتل سمیت 13 دفعات لگائی گئی تھیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ آنے والے لوگوں نے2 پولیس والوں کو بھی زخمی کیا اور ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پر گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
پنجاب حکومت کا طلباء کیلئے ہونہار سکالرشپ پروگرام لانے کا اعلان
-
کھیل 14 گھنٹے پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
پاکستان 13 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
دنیا 2 دن پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
دنیا 2 دن پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی