نیویارک : امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید برفباری کے ساتھ یخ بستہ ہوائیں چلنے کاآغاز ہوا جبکہ ساحلی علاقوں میں طوفان کے سبب صورتحال مزید خراب ہو گئی۔ انڈیانا، پنسلوانیا اور گریٹر نیویارک سٹی میں 30 انچ تک برف کی تہہ جم گئی جبکہ میساچوسٹس، کنیکٹی کٹ بھی برف کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ شدید برفباری کے باعث ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ ریاست نیو جرسی میں اب تک 35 انچ تک برف پڑ چکی اور 122 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ۔ متاثرہ ریاستوں میں شدید برفباری کے باعث سینکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئیں اور اسکول بند کر دیے گئے ہیں، سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔
امریکی ریاست نیو جرسی اور فلاڈیلفیا کے بعد اب نیویارک میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، نیویارک میں شہریوں کے غیر ضروری سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ شدید برف باری کے باعث نیویارک میں کورونا وائرس ویکسین لگانے کے مراکز بھی بند ہوگئے ہیں۔

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 14 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 9 گھنٹے قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 14 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 8 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- ایک دن قبل








