کھیل

مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 months ago پر Apr 3rd 2024, 1:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7اپریل سے مناکو میں شروع ہوگا

پیرس: مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ 7 اپریل سے روکبرون کیپ مارٹن، فرانس کے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔

یہ مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس کا 117 واں ایڈیشن ہوگا جو روکبرون کیپ مارٹن، فرانس کے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کلے کورٹ پر کھیلا جائے گا، جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے۔

اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں مینز سنگلز اور مینز ڈبلز مقابلے ہوں گے۔ ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلو ں میں روسی ٹینس کھلاڑی آندرے روبلوف اعزاز کا دفاع کریں گے جبکہ ڈبلز مقابلوں میں کروشیا کے آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل جوڑی اپنے اعزاز کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔