Advertisement
تجارت

زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ

توانائی کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بلوچستان کو پہلے ہی ترقی کی دوڑ سے دور رکھا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 4th 2024, 12:36 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان میں بجلی کی بچت کے لئے زرعی ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرمنتقل کیا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ اسلام آباد میں توانائی کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔انہوں نے کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ زرعی ٹیوب ویلوں کے لئے مختص فیڈرز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں۔

توانائی کے وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ بلوچستان کو پہلے ہی ترقی کی دوڑ سے دور رکھا گیا ہے لہذا آنے والے وقتوں میں بلوچستان کی محرومیاں دور کردیں گے ۔ 

Advertisement