پہلا میچ آرسنل اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا


لندن: انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
ای پی ایل میں (کل) بروز جمعرات مزید 3 میچز کھیلے جائیں گے ۔ پہلا میچ آرسنل اور لیوٹن ٹائون کی ٹیموں کے درمیان ایمریٹس سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا، دوسرے میچ میں برینٹ فورڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں جی ٹیک کمیونٹی سٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ 4 اپریل کا تیسرا اور آخری دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور آسٹن ولا کی ٹیموں کے درمیان اتحاد سٹیڈیم، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔ مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ، ای پی ایل میں اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد لیور پول کی ٹیم سب سے زیادہ 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے ،آرسنل کی ٹیم 65 پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے جبکہ دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 64 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت : کوئی بھی دفاعی منصوبہ وقت پر پورا نہیں ہوا ، بھارتی ائیر چیف مارشل کا شکوہ
- 14 hours ago

بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پولی گرافک ٹیسٹ کرانے سے انکار کردیا
- 12 hours ago
ائیر سیال نے اسلام آباد سے دبئی کے لیے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کر دیا
- 14 hours ago

معروف گلوکارعلی ظفر نے نئے ثقافتی گانے کے ریلیز کا اعلان کر دیا
- 10 hours ago

لیسکو کا عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
- 14 hours ago

بلوچستان ، پاکستان کا حصہ ہے اور کبھی پاکستان سے الگ نہیں ہو سکتا: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 12 hours ago
7سال بعد گلگت میں پولیو کاپہلا کیس رپورٹ
- 8 hours ago

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا،نوٹیفکیشن جاری
- 13 hours ago

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول اور وینیوز کا اعلان
- 11 hours ago

امن چاہتے ہیں جومسئلہ کشمیرحل کئےبغیرممکن نہیں،بلاول بھٹو
- 10 hours ago

اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف اسلام آباد میں قتل
- 9 hours ago

قربانی کی کھالیں کالعدم تنظیموں کو دینے سے اجتناب کریں، محکمہ داخلہ پنجاب
- 11 hours ago