دوبئی : دوبئی کے رہائشی اب دنیا کی مہنگی ترین گاڑی ’لیمبرگینی‘ میں پاکستانی آم گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے ۔

آم پھلوں کا بادشاہ ، جسے بچے اوربڑے سبھی بے حد شوق سےکھاتے ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک کی بہ نسبت پاکستانی آم تاثیر، رنگ اور ذائقے کے اعتبار سے سب سے منفرد ہیں۔ دنیا بھر کی طرح دوبئی میں بھی پاکستانی آم برآمد کیے جاتے ہیں ۔ اس بات سے تو ہم سب ہی واقف ہیں کہ پاکستان کے آم دنیا بھر میں مشہور ہیں اور اگر یہ پھل بنا مارکیٹ جائے گھر پر ہی مل جائیں اوروہ بھی دنیاکی مہنگی ترین گاڑی میں ،تو اس سے بہترین بات کیا ہوسکتی ہے ۔ دبئی میں رہنے والے اب پاکستانی آم گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے ۔
اس بار ، دبئی میں پاکستان سپر مارکیٹ نے ایک حیرت انگیز مارکیٹنگ مہم شروع کی ہے جس کا نام" لیمبرگینی میں آم " رکھا گیا ہے ۔اس کے ذریعے دوبئی میں رہائش پذیر افراد کو صرف150درہم میں لیمبرگینی میں آم پہنچائیں جائیں گے ۔اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو آم خریدنے پر سپر کار لیمبورگینی میں مختصر رائیڈ کا موقع بھی دیتی ہے۔
پاکستان سپر مارکیٹ دبئی کے منیجنگ ڈائریکٹر ، جہانزیب یاسین نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ وہ یکم جون سے دبئی میں اس سروس کا آغاز کررہے ہیں ۔ یہ سہولت گذشتہ سال متعارف کروائی گئی تھی اور لوگوں نے اسے بے حد پسند کیا تھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ ان پھلوں کی فروخت میں زبردست اضافہ ہوا ۔
خیال رہے کہ پاکستان میں آم کی پیداوار پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ ہوتی ہے تقریباً 18 لاکھ ٹن سالانہ ہے پاکستانی آم یو اے ای، سعودی عرب، مسقط، عمان، کویت ، بحرین،فرانس،جرمنی،ناروے،ہالینڈ ،سنگا پور،ہانگ کانگ اورملائیشیا برآمد کئے جاتے ہیں۔

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 21 hours ago

پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش
- a day ago

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف: الیکشن کمیشن نے وزیر اعلی سہیل آفریدی کیخلاف فیصلہ محفوظ کر لیا
- a day ago

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- a day ago

9 مئی مقدمات: بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں توسیع
- a day ago

کون سا صارف کس ملک سے اکاؤنٹ چلا رہا ہےِ؟ ایکس کے نئے فیچر سےمعلوم کرنا آسان ہوگیا
- a day ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- a day ago

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- a day ago

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- a day ago

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- a day ago

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- a day ago










