تجارت

اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 16 فیصد اضافہ

8ماہ میں پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 9 ماہ قبل پر اپریل 4 2024، 3:52 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 16 فیصد اضافہ

اسلام آباد: اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران عمومی اضافہ کارحجان دیکھنے میں آیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 633.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔

 جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.4 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں اٹلی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 544.2 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔