اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی


اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیئر قانون دان بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بابراعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار بابر اعوان کی جانب سے وکیل صدر ہائیکورٹ بار ریاست علی آزاد عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل نے مؤقف اپنایا کہ میرے مؤکل کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، بابر اعوان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دینے کی استدعا ہے۔
بعدازاں عدالت نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی۔
واضح رہے کہ 28 مارچ کو وفاقی کابینہ نے بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی تھی، وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی اجازت بھی دے دی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی ،اسد قیصر
- 19 گھنٹے قبل

انجینئرڈاکٹر رانا عبدالجبارقائداعظم تھرمل پاورلمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسر مقرر
- 15 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کے جہاز’پی این ایس سیف ‘کا بیرون ملک تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
- 14 گھنٹے قبل

بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر،سندھ حکومت نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کر دی
- 17 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی آذری صدر سے ملاقات، آرمی چیف بھی ہمراہ، دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

گوگل جیمینائی کی پرسنل ڈیٹا تک رسائی ، اب صارفین کی ای میل اور دستاویزات بھی پڑھ سکے گا
- 17 گھنٹے قبل

پاک افغان مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار، ثالثی پر ترکیہ اور قطر کے مشکور ہیں،عطا تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے بیٹے کی پیدائش
- 19 گھنٹے قبل

وفاقی کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی منظور ی دے دی، آج سینیٹ میں پیش کی جائے گی
- 3 منٹ قبل

26 ویں ترمیم کی کوئی بھی بات 27ویں ترمیم میں شامل ہوئی تو قابل قبول نہیں،مولانا فضل الرحمان
- 18 گھنٹے قبل

گھریلو ملازمین، ڈرائیورز اور سیکیورٹی گارڈز کی رجسٹریشن معاشرتی تحفظ کے لیے نہایت ضروری ہے،فیصل کامران
- 16 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)
