بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی


ایچی سن کالج کا مسئلہ سلجھ گیا، مائیکل اے تھامسن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا۔
مائیکل اے تھامسن بیرون ملک روانہ ہو گئے، گورنر پنجاب کی جانب سے پرنسپل کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا، بورڈ ممبران نے نئی پرنسپل آمنہ کامران کو عارضی پرنسپل لگانے کی منظوری دے دی۔
اس کے پہلے بورڈ نے مائیکل تھامسن کو منانے کی بھی کوشش کی تھی اور امکان یہ ظاہر کی جا رہا تھا کہ ممکن ہے کہ مائیکل تھامسن ایک مہینہ مزید پرنسپل رہے گے۔
ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں فیس معافی سے متعلق اہم شرائط کیساتھ پالیسی کی منظوری دیدی گئی، بورڈ آف گورنرز نے 100 فیصد فیس معافی اور تمام بچوں کوفیس معافی دینے کی شدید مخالفت کی۔
جونیئر، پریپ کے بچوں کو 50 فیصد تک فیس معافی کی منظوری دے دی گئی، حافظ قرآن کی پچاس فیصد فیس معافی بھی منظور کر لی گئی جبکہ بورڈ نے سینئر سکول کے بچوں کی فیس معافی کی پالیسی کو یکسر مسترد کر دیا۔
گورنر پنجاب نے بطور صدر بورڈ آف گورنرز ایچی سن کالج پالیسی کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ میں نے سارے معاملے کو خود ہی بورڈ کے سامنے بھی رکھ دیا ہے ، اختلاف پر مشاورت کے لئے تیار ہیں۔
ایچی سن کالج کے بیشتر ممبران نے کہا کہ کسی بھی فیصلے سے قبل کمیٹی کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا تو بہتر تھا، مائیکل اے تھامسن نے ایچی سن کالج کو بہت بہتر کیا ، ہمیں ان کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 21 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 18 گھنٹے قبل



