عالمی برادری اس گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے


اسلام آباد: پاکستان نے ملک کے اندر بھارت کی خفیہ کارروائیوں کے حوالے سے میڈیا کے انکشافات کے ردعمل میں ایک حالیہ ٹیلی ویژن انٹرویو کے دوران بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی مذمت کی ہے۔
دفترخارجہ کے ترجمان نے ہفتہ کویہاں جاری بیان میں کہاہے کہ 25جنوری 2024 کو پاکستان نے اپنی سرزمین پر بھارت کے ماورائے عدالت اور اپنی سرحدوں سے باہراہم افراد کے قتل کے حوالہ سے ناقابل تردید شواہد فراہم کئے تھے، بھارت کی جانب سے پاکستان کے اندر مزید شہریوں کو دہشت گردقرار قراردیتے ہوئے انہیں ماورائے عدالت قتل کرنے کی تیاری واضح طور پر اعتراف جرم ہے۔
عالمی برادری اس گھنائونے اور غیر قانونی اقدامات پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں اپنی خودمختاری کے تحفظ اور اپنے ارادوں اور صلاحیتوں میں بالکل اسی طرح پرعزم ہے جس طرح فروری 2019 میں ہندوستان کی دراندازی پرمضبوط ردعمل سے ظاہر ہوا تھا اور جس نے فوجی برتری کے ہندوستان کے کھوکھلے دعووں کو بے نقاب کیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ
- 2 hours ago

وزیر اعظم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ، اسرائیلی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار
- 30 minutes ago

اسلام آباد پولیس کی کارروائی دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس میں ملوث2 ملزمان گرفتار
- 2 hours ago

ٹیکس دہندگان کو ہراساں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی: چیئرمین ایف بی آر
- 9 minutes ago

لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ،2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
- 2 hours ago

پاک ، امریکا تجارتی مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل
- 35 minutes ago

کانگریس کو شکست دوں گا، ایلون مسک کا سیاسی پارٹی کے قیام کا فیصلہ
- an hour ago

بہاولپور: امتحان دینے آنیوالی طالبات کی وین میں آگ لگ گئی، ایک طالبہ جاں بحق،متعدد زخمی
- 2 hours ago

جسٹس سرفراز اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
- an hour ago

برطانوی ہائی کمشنرکاحالیہ سیلا ب میں ہونے والی ہلاکتوں پر اظہار افسوس
- 38 minutes ago

بانی پی ٹی آئی کا پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت
- 22 minutes ago

نئے مالی سال کے پہلے روز ہی سونا مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago