2ہفتے تک کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز اور اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے فٹنس میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھا


اسیسمنٹ ٹیسٹ کے ساتھ قومی کرکٹرز کا فٹنس کیمپ ختم ہوگیا تاہم کرکٹرز نے کاکول میں سخت غیر روایتی مشقوں سے فٹنس حاصل کرنے کا مشن جاری رکھا.
رواں سال پاکستان ٹیم کی امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20ورلڈکپ سمیت بھرپور مصروفیات ہیں،ان مشکل چیلنجز کی تیاری کیلیے 29کرکٹرز کو سپر فٹ بنانے کی مہم کاکول ملٹری اکیڈمی میں شروع کی گئی تھی۔
2ہفتے تک کھلاڑیوں نے مختلف ڈرلز اور اسپورٹس سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے فٹنس میں بہتری لانے کا سلسلہ جاری رکھا،اس دوران آرمی ٹرینرز نے ایسی مشقیں بھی کروائیں جو عام طور پر کرکٹرز کے کیمپس میں نظر نہیں آتیں۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں حسن علی کو ایک ایسی ہی مشقت سے گزرتا دیکھا جاسکتا ہے،پیسر نے ہرڈلز،رننگ، ڈرلز اور وزن اٹھاکر بھاگنے سمیت خاص ترتیب سے ٹاسک مکمل کیے، انھوں نے اپنی مستعدی سے داد سمیٹی، کھلاڑیوں کو پتھر اٹھاکر پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے کی مشق کروائی گئی جس میں اعظم خان پیچھے رہ گئے تو دیگر نے تالیاں بجاکر انھیں داد دی، اعظم، اعظم کے نعرے بھی لگائے جاتے رہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی کاکول میں جاری فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے، پی سی بی ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی اجازت لے کر گھر روانہ ہوئے تھے کیونکہ ان کے گھر میں رشتے دار کی طبیعت خراب ہو گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کیمپ ادھورا چھوڑنا پڑا۔
گذشتہ روز فٹنس میں بہتری کا جائزہ لینے کیلیے اسسمنٹ ٹیسٹ بھی لیا گیا جس کی رپورٹ پی سی بی سلیکٹرز کے حوالے کی جائے گی، نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی 20سیریز کیلیے اسکواڈ کا انتخاب کرتے ہوئے کرکٹرز کی فٹنس کے معیار کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا،اعلان پیر کو متوقع ہے، اسسٹمنٹ ٹیسٹ کے ساتھ ہی کیمپ ختم ہوگیا۔
دوسری جانب آرمی چیف کی جانب سے دیا جانے والا افطار ڈنر اب اتوار کے بجائے پیر کو شیڈول کردیا گیا،کھلاڑیوں کی رہائش کیلیے اسلام آباد کے ہوٹل میں انتظام کیا گیا ہے،نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے منتخب اسکواڈ 14اپریل کو راولپنڈی میں یکجا ہوگا۔

پاکستان اور بھارت ایک بار پھر کل مد مقابل، جویلین تھرو میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا ایک بار پھر آمنے سامنے
- a minute ago

شرح سود برقرار رکھنا ٹیکس دہندگان پر مہنگا بوجھ ہے: گوہر اعجاز
- 12 hours ago

قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے ہنگامی سربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری
- 3 hours ago

اسرئیلی یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیاتو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو دھمکی
- 2 hours ago

بلوچستان: ضلع کیچ میں آئی ای ڈی دھماکہ، کیپٹن سمیت 5 جوان شہید، کلیئرنس آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک
- 3 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمادسے ملاقات، قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق
- an hour ago

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
- 2 hours ago

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد
- an hour ago

دبئی میں پاک-بھارت دوستی، بھارتی شائقین کی اپنی ٹیم کے رویے پر تنقید
- 13 hours ago

قطر اور دیگر ممالک کی پالیسیوں نے اسرائیل کو عالمی سطح پر تنہا کر دیا ہے، نیتن یاہو
- 3 hours ago

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش، موسم خوشگوار
- 4 hours ago

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2.78 روپے مہنگا
- 12 hours ago