تہران :آبنائے ہرمز میں ایرانی نیول کے ایک بڑے آئل ٹینکر ’’خارگ‘‘ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی ، جسے بیس گھنٹوں کی کوششوں کے باوجود ڈوبنے سے نہ بچایا جا سکا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی بحریہ کے ایک بڑے جہاز میں آگ بھڑک اُٹھی جس پر 20 گھنٹوں کے ریسکیو آپریشن کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا اور جہاز ڈوب گیا۔ اس بحری جہاز کا نام اس جزیرے کے نام سے منسوب ہے جو ایران کے لئے تیل کے اہم ٹرمینل کا کام کرتا ہے۔
جہاز میں موجود 400 اہلکاروں نے سمندر میں چھلانگ لگا کر جانیں بچائیں جنہیں ریسکیو ٹیم نے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ بحری امدادی جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب تربیتی مشن پر تھا ۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔
ایرانی فوج کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خارگ اہلکاروں کی تربیت کے لیے استعمال ہوتا ہے اور حادثے کے وقت جہاز میں 400 اہلکار ٹریننگ میں حصہ لینے کے لیے موجود تھے۔
واضح رہے کہ خارگ ایرانی بحریہ کے چند جہازوں میں سے ایک ہے جو سمندر میں موجود دوسرے بحری جہازوں کو مدد دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بھاری کارگو اٹھانے کے ساتھ ہیلی کاپٹروں کے لئے لانچ پوائنٹ کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 گھنٹے قبل





