جی این این سوشل

دنیا

چین : کشتی اور بحری جہاز میں تصادم آٹھ افراد لا پتہ

حادثے کے بعد ریسکیو کشتیاں، ہوائی جہاز اور ریسکیو اہلکاروں کو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے روانہ کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین : کشتی اور بحری جہاز میں تصادم آٹھ افراد لا پتہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین کے صوبے ہینان کے جنوب مغربی ساحل پر ماہی گیری کی کشتی اور بحری جہاز میں تصادم کے بعد ڈوبنے سے 8افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

شنہوا کے مطابق صوبائی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو سینٹر نے میڈیاکو بتایا کہ ایک ماہی گیری کی کشتی جس کا نام یوینان آویو 36062ہے پاناما کے کنٹینر جہاز ایس آئی ٹی سی ڈاننگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کشتی اور جہاز ڈوب گئے جبکہ 8افراد لاپتہ ہوگئے ۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے کے بعد ریسکیو کشتیاں، ہوائی جہاز اور ریسکیو اہلکاروں کو لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

ڈوبی ہوئی ماہی گیری کی کشتی کے مقام کا تعین کر لیا گیا ہے تاہم اس مقام پر پانی کے تیز بہاؤ اور ڈوبے ہوئے جہاز کے ارد گرد ماہی گیری کے جالوں کی موجودگی کی وجہ سے غوطہ خور کیبن میں داخل نہیں ہو سکے ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل  الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت کردی۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں پر تشدد واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں کہ ہماری اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق ہونا ہوگا، تب ہی ملک میں امن ہوگا، اگر کوئی شخص گھر سے باہر نہیں نکلا تب بھی وہ گھر میں اضطراب کا شکار ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ کسی پارٹی کے اندرونی معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا، آج کے حالات 8 فروری کے الیکشن کی وجہ سے ہیں، حالات میں شدت پیدا ہوئی، ہم نے ہمیشہ اعتدال پر مبنی سیاست متعارف کروائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں خون ریزی کی سیاست نہیں چل سکتی، حقائق پر مبنی سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll