جی این این سوشل

دنیا

یونا ن کے جنگل میں آتشزدگی سے تین افراد زخمی

حکام نے احتیاط کے طور پر چار دیہات کے تقریباً 300 مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

یونا ن کے جنگل میں آتشزدگی سے  تین افراد زخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یونان کے جنگل میں 2024 کی پہلی بڑی آگ میں 3 زخمی ہوگئے ہیں ۔

شنہوا کے مطابق فائر بریگیڈ کے افسران نے میڈیا کو بتایا کہ آگ جزیرے کے جنوب مشرقی حصے میں ایراپیٹرا شہر کے مضافات میں ایک جنگلاتی علاقے سے شروع ہوئی ہے جس سے لڑنے کے لیے کل 169 فائر فائٹرز کو تعینات کیا گیا ہے جن کو پانی گرانے والے4 ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکام نے احتیاط کے طور پر چار دیہات کے تقریباً 300 مکینوں کو اپنے گھر خالی کرنے کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ یونان میں باضابطہ طور پر آگ کا موسم یکم مئی سے شروع ہوتا ہے اور ہر سال 31 اکتوبر کو ختم ہوتا ہے 2023 میں جنگل کی آگ کی وجہ سے 20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے2018 میں آگ کے سیزن کے دوران 100 سے زیادہ ہلاک ہوئے۔

پاکستان

اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں  احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار

سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔

اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونگ جُن کو بدعنوانی کے الزام میں زیرِ تفتیش رکھا گیا ہے ، وہ مسلسل تیسرے شخص ہیں جنہیں اس عہدے پر تفتیش کا سامنا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیرِ دفاع کے خلاف تحقیقات چینی فوج میں بدعنوانی کے خلاف کارروائی کا حصہ ہے ، اس معاملے پر چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ صرف سائے کا پیچھا کرنے جیسا ہے۔

چینی بحریہ کے سابق کمانڈر ڈونگ جُن کو دسمبر میں وزیرِ دفاع مقرر کیا گیا تھا۔ ان سے قبل وزیر کو ملازمت کے صرف 7 ماہ بعد اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll