پاکستان
پی ٹی آئی کا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ
چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان صرف ایک محکمے تک محدود ہے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کور کمیٹی نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا۔ وفاق کی کور کمیٹی کے مطابق ایوان نامکمل ہے۔ خیبرپختونخوا (کے پی) کے سینیٹر کے انتخاب کے بغیر چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی آئینی سکیم کے خلاف ہے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ انتظامیہ کے علاوہ کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ سیکرٹری سینیٹ کسی دباؤ میں خود آئین کی وضاحت نہیں کر سکتے۔
تاہم چیئرمین سینیٹ کے بغیر ایوان صرف ایک محکمے تک محدود ہے۔ سینیٹ پہلی بار جمہوری دور میں غیر فعال ہو گئی۔ آئینی سکیم چکنا چور ہو چکی ہے، آئین توڑنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔
موسم
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
اسموگ سے پریشان پنجاب کے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی جبکہ پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے، آج سے 16 نومبر تک راولپنڈی ، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم اور فیصل آباد میں بادل برسیں گے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب، اور سرگودھا میں بھی بارش کا امکان ہے۔
15 نومبر بروز جمعے کو بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ممکنہ بارشوں سے اسموگ میں کمی کا امکان ہے۔
آج سے ہفتے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
ادھر ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2،اسلام آباد سے شیخوپورہ تک بند کی گئی ہے، ایم 3 لاہور سے درخانہ تک بند ہے، موٹروے ایم 5 شیر شاہ ملتان سے سکھر تک بند ہے، جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے بھی بند ہے۔
کھیل
آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی
ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کی پروموشنل ویڈیو جاری کردی، ویڈیو میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کا میزبان دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی نے چیمپئینز ٹرافی کی پروموشنل ویڈیو میں لاہور کا تاریخی دہلی گیٹ دکھایا ہے جبکہ لاہور کے ٹرک آرٹ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا لمحہ بھی ویڈیو میں شامل ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیمپئینز ٹرافی 2025ء پاکستان کا لوگو بھی نمایاں ہے جبکہ ٹرافی برانڈ کا نیا ٹائپو گرافک لوگو بھی جاری کردیا ہے۔ویڈیو میں پاکستان کا مشہور ٹرک آرٹ بھی دکھایا گیا ہے۔
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2017ء کے بعد پہلی بار منعقد ہونے جارہی ہے۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بطور میزبان اور ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
پاکستان
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان
سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا، سربراہ جے یو آئی (ف)
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں ہمیشہ آئین اور جمہوریت پر شب خون مارا گیا، جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے قانون کے ذریعے ہر شہری کو مشکوک بنا دیا گیا۔سیاستدانوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے جمہوریت پر سمجھوتہ کیا
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہم امریکا کی سیاست میں مداخلت کرتے ہیں نہ انہیں اپنے ملک میں مداخلت کی اجازت دے سکتے ہیں، کسی سیاستدان کو قید کرنے کے حق میں نہیں ہوں، تاہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوششوں میں میرا کوئی کردارنہیں۔
انہوں نے خواجہ آصف کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعہ کی شدید مذمت کی اور برطانیہ کی حکومت سے قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
علاقائی 2 دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
تفریح ایک دن پہلے
جنوبی کوریا کے معروف اداکار سونگ جائے رم نے خودکشی کرلی
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسموگ تدارک:پنجاب حکومت کا صوبے بھر کے اسکولز اور کالجز میں چھٹیوں کا اعلان
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
دنیا 15 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی تیل کی تنصیبات پرحملے کی دھمکی