جی این این سوشل

کھیل

ڈینیئل کولنز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

روسی حریف ڈاریا کساتکینا کو ہرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈینیئل کولنز نے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چارلسٹن: امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے ڈبلیو ٹی اے چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 30 سالہ ڈینیئل کولنز نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں روسی حریف ڈاریا کساتکینا کو ہرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

قبل ازیں کولنز نے گزشتہ ہفتہ کو میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتا تھا اور اس کی کامیابی کے بعد بیک ٹو بیک ٹورنامنٹ جیتاہے۔

ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام چارلسٹن اوپن کے دلچسپ مقابلے فیملی سرکل ٹینس سینٹر میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز کا مقابلہ حریف روسی ٹینس کھلاڑی ڈاریا کساتکینا سے تھا جس میں امریکی کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی ڈاریا کساتکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6اور 1-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

اس فتح کے بعد امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنزکے ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز کی تعداد چار ہوگئی ہے۔امریکا کی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل کولنز نے رواں سیزن کے اختتام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے، ان کی گزشتہ ہفتہ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنےکے بعد مسلسل میچز جیتنے کی تعداد 13 ہوچکی ہے۔کولنز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے خواب کو پورا کرنے کا موقع ملا ہے ۔

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو  نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفید مواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرامیرمقام کا دورہ بشکیک ملتوی کردیا گیا، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کچھ دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قازقستان میں ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے پیر کو آستانہ جائیں گے۔

وزارت خارجہ کے مطابق وفد نے آج گیارہ بجے لاہور سے بشکیک روانہ ہونا تھا، البتہ اب بشکیک میں پاکستانی سفارتخانے کی مدد کےلیے قازقستان اور تاشقند کے سفارتی عملے کو بھیجنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو کرغزستان میں صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ملک کے صدر اور کابینہ سمیت کرغز حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کرغز حکومت اور پاکستانی سفیر کے جائزے کے مطابق مجموعی صورتحال اس وقت مکمل طور پر قابو میں ہے۔ حساس مقامات پر قانون نافذ کرنے والے ادارے تعینات ہیں۔

تمام مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مذاکرات کے بعد منتشر ہوچکے ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعہ پرتشدد مظاہرین کی شناخت اور انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

پاکستان سفارتخانہ کے عملے اور سفیر نے ہاسٹلز اور اسپتال کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہاسٹلز کے تحفظ کو کوارڈینیٹ کیا گیا ہے۔ جبکہ الگ تھلگ اپارٹمنٹس میں رہنے والے طلباء بھی ہاسٹلز میں شفٹ کئے گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا، صحافی یونینز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد

صحافیوں کی جانب سے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت بل 2024 مسترد کر دیا گیا۔

لاہور پریس کلب میں ہونے والے اجلاس میں سی پی این ای، پی ایف یو جے، کیمرا مین اور فوٹوگرافر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

صدرلاہور پریس کلب  ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو پُرامن طور پر اپنے احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بل بنانے سے باز نہ آئی تو پیرکو اسمبلی اجلاس سے پہلے احتجاج ہوگا۔

صدر سی پی این ای ارشادعارف نے کہا کہ پیمرا، ہتک عزت اورپیکا کے قوانین پہلے سے موجود ہیں، ایسے میں نیا قانون بدنیتی پر مبنی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll