دنیا
ترکش ایئر لائنز ، مسافروں کی تعداد مارچ میں 6.4 ملین تک پہنچ گئی
رواں سال اسی مدت میں 35.3 فیصد اضافے کے ساتھ 178.5 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا
انقر: ترکش ایئر لائنز ( ٹی ایچ وائے ) کے ذریعےسفر کرنے والوں کی تعداد مارچ میں 6.4 ملین تک پہنچ گئی۔
ٹی آر ٹی کے مطابق ترکش ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد گزشتہ سال مارچ میں 6.11 ملین تھی جو رواں سال اسی مدت میں 0.5 فیصد بڑھ کر 6.14 ملین تک پہنچ گئی ہے،
کارگو گزشتہ سال مارچ میں 131.9 ہزار ٹن تھا جو رواں سال اسی مدت میں 35.3 فیصد اضافے کے ساتھ 178.5 ہزار ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ جنوری تا مارچ کے اعداد و شمار کے مطابق ٹی ایچ وائےکے مسافروں کی کل تعداد جو گزشتہ سال جنوری تا مارچ17 ملین تھی رواں سال کی اسی مدت میں 8.4 فیصد بڑھ کر 18.5 ملین تک پہنچ گئی ہے ۔
تفریح
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری
سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا
کورین ویب سیریز اسکوئڈ گیم کے سیزن 2 کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا، سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اسکوئڈ گیم کے مداحوں کا طویل انتظار ختم کرتے ہوئے میکرز نے سیزن 2 کا شاندار ٹریلر ریلیز کر دیا ہے جس کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے اور وہ اس کی ریلیز کے منتظر ہیں۔
View this post on Instagram
مشہور جنوبی کورین تھرلر سیریز میں لی جونگ جے، جو سیزن 1 میں ’سیونگ گی ہن‘ المعروف ’پلیئر 456‘کا کردار نبھا رہے تھے، ایک بار پھر جان لیوا گیم جلوہ گر ہوں گے، سیریز کے سیزن 2 کی اس نئی کہانی میں ’گی ہن‘ کا کردار اسکوئڈ گیم کو ختم کرنے اور معصوم جانوں کو بچانے کے لیے پرعزم نظر آتا ہے۔
لی جونگ جے کے ساتھ، وی ہا جن (ہوانگ جون ہو) اور لی بیونگ ہن (فرنٹ مین) بھی اپنے کرداروں کو نبھاتے نظر آئیں گے، سیریز کے میکرز کا دعویٰ ہے کہ سیزن 2 شائقین کے لیے مزید سنسنی خیز اور ڈرامائی لمحات لائے گا۔
یاد رہے کہ ستمبر میں نیٹ فلکس کی جانب سے رکھے گئے ایک ایونٹ میں اسکوئڈ گیم سیزن 2 کی ایک مختصر جھلک بھی دکھائی گئی تھی، جس میں گی ہن کا نیا مشن دکھایا گیا تھا۔ شائقین کے دلوں پر راج کر کے دنیا بھر سے کروڑوں ڈالرز کمانے والی اس سیریز کا دوسرا سیزن 26 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
پاکستان
اسلام آباد میں احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار
سوشل میڈیا پراحتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، سکیورٹی ذرائع
سکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیں۔
اس حوالے سے سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹی اور من گھڑت ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
کھیل 2 دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
پاکستان 2 دن پہلے
بیلاروس کا وفد پاکستان پہنچ گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا
-
تجارت 23 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
کھیل ایک گھنٹہ پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان