جی این این سوشل

جرم

خضدار موٹر سائیکل بم دھماکہ میں دو افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ بلوچستان  نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خضدار موٹر سائیکل بم دھماکہ میں   دو افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خضدار :  خضدار کے علاقے عمر فاروق چوک میں بم دھماکے سے کم از کم دو افراد جاں بحق اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے سول ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز احمد بگٹی نے بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل ہے اور اس میں ملوث افراد کو ہر گز معاف نہیں کیا جائےگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان  نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کے لئے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

ٹیکنالوجی

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انڈونیشیا:آئی فون 16 کے بعد گوگل فونز پر بھی پابندی

غیر ملکی  میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے آئی فون 16 پر پابندی لگانے کے  چند دن بعد ہی گوگل کے موبائل  فونز پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انڈونیشین قوانین کے مطابق غیر ملکی کمپنیوں کو وہاں فونز کی تیاری میں 40 فیصد مقامی آلات استعمال کرنے ہوتے ہیں اس کے لیے کمپنیوں کو مقامی سطح پرتیار کردہ چیزیں استعمال کرنا پڑتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے مقامی طور پر تیار ہونے والے فونز کے حوالے سے پالیسی پر عمل نہیں کیا جس کی بنا پر پابندی عائد کی  گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند دن پہلے انڈونیشین  حکام نے آئی فون 16 پر بھی اسی بنا پر پابندی لگائی تھی۔
اس حوالے سے انڈونیشیا کے وزیرِ صنعت گومیوانگ کارتاساسمیتا کا کہنا ہے کہ ہم تمام انویسٹرز کے لیے شفافیت کو ممکن بنانے کے لیے ان قوانین پر عمل کررہے ہیں جب کہ اگر لوگ چاہیں تو وہ باہر ممالک سے گوگل اور آئی  فون خریدنے کے بعد ٹیکس ادا کرکے انڈونیشیا میں استعمال کرسکتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 رواں مالی سال کے دوران برآمدات میں 13.45فیصد اضافہ

 رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران برآمدات میں 13اشاریہ 45فیصد اضافہ ہوگیا۔  

ادارہ شماریات کےمطابق   4 ماہ کے دوران برآمدات کا حجم 10 ارب 88 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں برآمدات کا حجم 9 ارب 59 کروڑ ڈالر تھا ۔

 رپورٹ کےمطابق  اکتوبر میں مجموعی برآمدات میں سالانہ 10.64 فیصد کا اضافہ  ہوا، اکتوبر میں مجموعی برآمدات کا حجم 2 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال اکتوبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر تھا،ستمبر کی نسبت اکتوبر میں برآمدات میں 4.90 فیصد اضافہ ہوا، ستمبر میں برآمدات کا حجم 2 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔   

رواں مالی سال پہلے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات میں 5.17 فیصد اضافہ ہوا،4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدات کا حجم 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں  درآمدات کا حجم 16 ارب 98 کروڑ ڈالر تھا ،اکتوبر میں سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 8.02 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،اکتوبر میں مجموعی درآمدات کا حجم 4 ارب 47 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال اکتوبر میں درآمدات کا حجم 4 ارب 86 کروڑ ڈالر تھا، ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں درآمدات میں 3.93 فیصد کمی ریکارڈ  کی گئی،ستمبر میں مجموعی درآمدات 4 ارب 65 کروڑ ڈالر تھیں ۔   

رپورٹ کےمطابق  رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 5.19 فیصد کمی ہوئی،جولائی تا اکتوبر تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد رہا، گزشتہ سال اسی عرصے تجارتی خسارہ 7 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا، اکتوبر میں تجارتی خسارے میں سالانہ 31.09 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی، اکتوبر میں تجارتی خسارہ 1 ارب 49 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال اکتوبر میں تجارتی خسارہ 2 ارب 17 کروڑ ڈالر سے زائد تھا،ستمبر کے مقابلے اکتوبرمیں تجارتی خسارے میں 19.69 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو 3 اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی سفارت خانے کے وفد کی اڈیالہ جیل آمد

جیل حکام  کے مطابق امریکی سفارت خانے کے 3 رکنی وفد کو تین اسیر ملزمان تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتی وفد نے فارن ایکٹ کے تحت گرفتار اسیر ملزمان سے ملاقات کی، یہ ملاقات ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ جیل کے آفس میں کروائی گئی،ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

جیل ذرائع نے بتایا ہے کہ  سفارتی وفد کو تین  امریکی شہریوں عابد ملک، صدیقہ سعید، ایلکس پلیڈو تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق امریکی سفارت خانے کے وفد میں عرفان جان، مائیک مرفی اور راحیل جاوید شامل تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll