کھیل
بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15اپریل سے جرمنی میں شروع ہو گا
یہ ایونٹ کا 108 واں ایڈیشن ہے اور اے ٹی پی ٹور 250 سیریز کا حصہ ہو گا
میونخ: بی ایم ڈبلیو مینز ٹینس ٹورنامنٹ 15 اپریل سے جرمنی کے شہر میونخ میں شروع ہو گا۔
یہ ایونٹ کا 108 واں ایڈیشن ہے اور اے ٹی پی ٹور 250 سیریز کا حصہ ہو گا۔
مینز سنگلز مقابلوں میں ڈنمارک کے ہولگر رونےٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ دفاعی چیمپئن ڈینش ٹینس سٹار ہولگر رونے نہ صرف ٹائٹل کے دفاع کے لئے نبرد آزم ہوں گے بلکہ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ سیڈ کی حیثیت سے شرکت کریں گے جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جرمنی کے ہی الیگزینڈرزویروف ٹاپ سیڈڈ ہوں گے، جرمنی کے ہی جان لینارڈ سٹرف، کینیڈین ٹینس کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم اور برطانوی ٹینس کھلاڑی جیک ڈریپر بھی شامل ہیں۔
مینز ڈبلز میں الیگزینڈر ایرلر اور ان کے ہم وطن جوڑی دار لوکاس میڈلر پر مشتمل آسٹریا کی جوڑی اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہوگی ۔ ٹورنامنٹ 7 روز جاری رہنے کے بعد 21 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔
دنیا
اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے میں ناکام ، عالمی تنظیمیں
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی
غزہ کی انسانی صورتحال سے متعلق 8 عالمی امدادی تنظیموں نے مشترکہ بیان جاری کردیا ، تنظیموں کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل غزہ میں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے میں ناکام رہا ہے۔
تنظیموں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی اقدامات سے شمالی غزہ کی صورتحال ڈرامائی طور پرمزید خراب ہو گئی ہے ۔
عالمی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ امریکی وزیرخارجہ اور وزیردفاع کی جانب سے اسرائیل کو غزہ میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کا کہا گیا تھا۔
امریکی وزیرخارجہ اوروزیردفاع کی جانب سےاسرائیل کوغزہ میں صورتحال کی بہتری کیلئےایک ماہ کی ڈیڈلائن دی تھی۔
دنیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس آمد،صدربائیڈن سے اقتدار کی منتقلی پر تبادلہ خیال
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابات میں کامیابی کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے اپنے دیرینہ سیاسی حریف صدر جو بائیڈن سے مصافحہ کیا اور اقتدار کی منتقلی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر بائیڈن نے ملاقات کے آغاز میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس میں واپسی پر خیرمقدم کیا اور انہیں خوش آمدید کہا،امریکی صدر نے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وعدہ کیاکہ وہ اقتدار کی بآسانی منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، دریں اثنا نومنتخب امریکی صدر کیپیٹل ہل میں ریپبلکن سینیٹرز سے بھی ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ امریکا کے 47 ویں صدر کے انتخاب کے لیے 5 نومبر کو پولنگ ہوئی تھی جس میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے312 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی تھی جب کہ ان کی مدمقال کاملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کرسکی تھیں جبکہ ریپبلکنز نے امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں بھی اکثریت حاصل کرلی تھی۔
علاقائی
ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری
پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے
پنجاب میں ایم بی بی ایس کے بعد بی ڈی ایس کا بھی نیا نصاب لانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس کے انٹیگریٹڈ کریکلم 2K25 کا ڈھانچہ تیار کرلیا، سیشن 24,25سے پنجاب کے تمام ڈینٹل کالجوں میں نافذ العمل ہوگا، بی ڈی ایس کا دورانیہ 4سال سے بڑھا کر پانچ سال کردیا گیا ۔
چار سالہ ایجوکیشن کے بعد ایک اضافی سال پر طبی مہارتوں کیلئے مخصوص ہوگا، بی ڈی ایس کے نصاب میں بین الاقوامی تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے تبدیلی لائی گئی ہے ،نیا نصاب پاکستان گریجویٹس کو دنیا بھر میں ملازمت اور پوسٹ گریجویشن میں فائدہ دے گا ۔
یو ایچ ایس نے نئے نصاب کے نفاذ کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو آگاہ کردیا، بی ڈی ایس کے نئے نصاب کی تیاری میں یوکے، یو ایس اے، آسٹریلیا کے ڈینٹسٹری پروگرامز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
پروگرام کا کریکلر مواد پی ایم ڈی سی کے مطابق 4900 گھنٹے کا ہے، کلینکل ٹریننگ کیلئے اضافی 1100گھنٹے ہونگے، نصاب کی تیاری میں صوبے کے الحاق شدہ ڈینٹل کالجوں کی فیکلٹی اور طلبہ کی مدد لی گئی، چاہتے ہیں کہ پی ایم ڈی سی اس نصاب کو ملکی سطح پر نافذ کرنے کیلئے حمایت فراہم کرے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
ننکانہ صاحب میں 15نومبر کو ضلع بھرمیں عام تعطیل کا اعلان
-
علاقائی 2 دن پہلے
پنجاب حکومت نے فری سولر پینل پراجیکٹ کیلئے چار ارب روپے جاری دیئے
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی کا آئی سی سی کو خط،چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر ڈٹ گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپیئنز ٹرافی:بھارت کے انکار پر پی سی بی کا آئی سی سی کو خط لکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
علاقائی ایک دن پہلے
استور سے راولپنڈی جانیوالی باراتیوں سے بھری گاڑی کو حادثہ ، 18افراد ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
وفاقی حکومت کا حج پالیسی کا اعلان ،حج اخراجات میں اضافہ