عید الفطر پر ہمیں فلسطینی عوام پر حملوں کو روکنے، ان کے مصائب ختم ہونے کی دعا کے ساتھ ان کے لیے امدادی راہداریوں کی فراہمی کی کوشش ہونی چاہئے، شاہ سلمان بن عبدالعزیز


خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عید الفطر کے موقع پر سعودی شہریوں، مقیم غیر ملکیوں اور زائرین حرم کو مبارکباد دیتے ہوئے فلسطینی عوام پر حملے روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا عید الفطر پر خطاب کا متن وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے پڑھ کر سنایا۔
شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں اللہ تعالی کی حمد و ثناء کے بعد سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں اور زائرین حرم کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ مکمل ہوا اور اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ ہمارے روزے اور دعائیں و نیک کاموں کو قبول فرمائے۔
شاہ سلمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر باہمی الفت، ہمدردی، محبت اور روا داری کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مالک کائنات کا شکر گزار ہونا چاہئے کہ جس نے ہمیں رمضان المبارک کے اختتام پر عید الفطر منانے کا موقع فراہم کیا۔
شاہ سلمان نے کہا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے ہمیں لاکھوں زائرین حرم کی خدمت کا موقع فراہم کیا اور ان کے آرام و راحت و مناسک کی آسانی کی توفیق عطا کی۔
خادم حرمین شریفین نے کہا کہ ’اس سال عید الفطر پر ہمیں فلسطینی عوام پر حملوں کو روکنے، ان کے مصائب ختم ہونے کی دعا کے ساتھ ان کے لیے امدادی راہداریوں کی فراہمی کی کوشش ہونی چاہئے۔ تاکہ وہ بھی آرام اور پرسکون زندگی گزار سکیں۔
اپنے خطاب کے آخر میں شاہ سلمان نے کہا کہ ’ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے فضل و کرم اور سخاوت کے ذریعے مملکت کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھے۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل






