جی این این سوشل

پاکستان

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون ، عید کی مبارکباد

دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون ، عید کی مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نےمولانا فضل الرحمن کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید الفطر کی مبارکبادیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مولانا فضل الرحمن نے بھی وزیرِ اعظم کو عید کی مبارکباد پیش کی۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعاکی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے بھی دعا کی۔

پاکستان

مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، اسحاق ڈار

67ءسے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، دارالحکومت القدس ہو، نائب وزیراعظم

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1967سے پہلے کی پوزیشن پر فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت القدس ہو۔ مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستوں کا قیام ہے۔

قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم علاقائی فورم ہے اور اس فورم کا قیام انتہائی اہم ہے، شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل تمام ممالک کے ایک دوسرے سے تاریخی ثقافتی وسفارتی تعلقات ہیں، اس فورم سے درپیش چیلنجز کا حل تلاش کیا جائے۔ایس سی او ممالک سے تعلقات کا فروغ پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے، ایس سی او ممالک کے تعاون سے تمام ممالک ترقی کی منازل طے کریں گے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم غزہ میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرے۔ فلسطین میں 35 ہزار سے زائد معصوم شہریوں کو شہید کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اوروزیر خارجہ کے حادثاتی انتقال پر رنجیدہ ہیں، حکومت پاکستان اور عوام ایرانی حکومت اور عوام کے غم میں شریک ہیں، ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجی مدبر رہنما تھے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی دنیا بھر کے لیے ایک چیلنج بن چکی ہے، ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ میں ہیٹ ویو کا خدشہ

سندھ اور پنجاب میں آج سورج آگ برسائے گا۔ صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج سے 27 مئی کے دوران ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

سندھ کے علاقے نواب شاہ میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ہیلپ لائن، مساجدمیں اعلانات اور میڈیا کے ذریعے آگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنانے ، ادویات کی دستیابی یقینی بنانے اور محکمہ صحت کو ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی۔

پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش نظر کالجز کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے مطابق 21 سے 31 مئی تک کالجز کے اوقات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 11 اور جمعہ کو ساڑھے 7 سے 11 بجے تک ہوں گے جب کہ کالجز کی سیکنڈ شفٹ شام 4 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

رؤف حسن جی سیون مرکز میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے ہی تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف   حسن   نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے حملے میں پاکستان تحریک انصاف  کے ترجمان رؤف حسن زخمی ہوگئے۔ رؤف حسن جی سیون مرکز  میں جی این این ٹی وی چینل کے دفتر سے نکلے تو باہر نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کردیا۔

  نامعلوم حملہ آورں نے چاقو سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔

حملے میں ترجمان پی ٹی آئی کے چہرے پر زخم آئے ہیں۔ انہں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll