تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی توثیق ہے، احد چیمہ
وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع ہو چکا ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لْک رپورٹ اپریل 2024 کو حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی آؤٹ لک رپورٹ حکومت کی مضبوط معاشی پالیسیوں کی توثیق ہے۔اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں مثبت امکانات کا اظہار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مستحکم اور پائیدار معیشت کے لیے کام شروع ہو چکا ہے۔ اس کی تصدیق بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی کی ہے کہ ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ مالیاتی نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
احد چیمہ نے کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ مضبوط ہے اور اس میں اضافی ترقی کی صلاحیت موجود ہے، حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک کی سفارشات پر عمل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم ایک ایسی معیشت بنانے کے لئے کام جاری رکھیں گے جس میں تمام پاکستانیوں کے لئے مواقع دستیاب ہوں۔
واضح رہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آوٹ لْک رپورٹ اپریل 2024ء جاری کی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے اقتصادی اصلاحات کو اہم قرار دیا ہے اور رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع کا اظہار کیا ہے۔
آئوٹ لک رپورٹ میں پاکستان کی آئندہ مالی سال کے لئے شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران مہنگائی میں مزید کمی آنے کی امید ہے جبکہ مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آ جائے گی۔
دنیا
جاپان کے شہر کوشیما میں 6.2شدت کا زلزلہ
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی
جاپان کے علاقے کوشیما میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلہ 70.6 کلومیٹر گہرائی میں آیا ہے، جس کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
اب تک کی ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
ٹیکنالوجی
خوشخبری، یوٹیوب سے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف
یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس سے آمدنی حاصل کی جا سکتی ہے
ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب کی جانب سے یوٹیوبرز کیلئے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئٹرز کیلئے ’جیولز‘ کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے جس کی مدد سے یوٹیوبرز اب لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جیولز ایک نئی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ کونٹینٹ کریئٹرز کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔
یوٹیوب کے مطابق جب دیکھنے والے جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تواس سے تخلیق کاروں کو فائدہ پہنچے گا، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔
یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔
کونٹینٹ کریئٹرز کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین ان موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔
فی الحال مذکورہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کروایا گیا ہےمگر جلد ہی اسے بعد دیگر ممالک میں صارفین کے لیے بھی لانچ کیا جائے گا۔
کھیل
حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا
حارث رآف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا۔
قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف پاکستان کی جانب سے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے 72 ٹی 20 میچوں میں 107 وکٹیں حاصل کیں۔
کل سڈنی میں کھیلے گئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
سڈنی میں کھیلے جانے دوسرے میچ میں حارث رؤف نے 4 وکٹیں حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا ۔
حارث رؤف نے 72 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 107 وکٹیں لی ہیں، جو کہ مشترکہ طور پر پاکستانی بولر کے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ شکار ہیں،جبکہ قومی اسپنر شاداب خان بھی 96 اننگز میں 107 وکٹیں لے چکے ہیں۔
اس کے علاوہ حارث رؤف نے کینگروز کے خلاف دوسرے میچ میں 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو کہ آسٹریلوی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں کسی بھی غیر ملکی بولر کے بہترین اعدادوشمار ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سری لنکا کے باؤلر نوان کلاسیکرا کے پاس تھا جنہوں نے 2017 میں آسٹریلیا میں 31 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا تھا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسموگ : پنجاب حکومت نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا اعلان کر دیا
-
دنیا 14 گھنٹے پہلے
الیکشن میں دھاندلی کا الزام، اپوزیشن رہنما نے الیکشن کمیشن کے سربراہ پر سیاہی پھینک دی
-
دنیا ایک دن پہلے
ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا اعلان کر دیا
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
غیر قانونی وی پی این استعمال کرنے والوں کے لیے بری خبر
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کا اضافہ
-
دنیا 17 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر 2 فلیش بم سے حملہ
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی:آئی سی سی نے پاکستان نہ آنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ سےتحریری جواب طلب کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
سری لنکا : صدارتی انتخابات میں ڈسانائیکے کو برتری حاصل