Advertisement

سعودی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت اور اثرات پر تبادلہ خیال

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Apr 15th 2024, 6:06 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی وزیر خارجہ  کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان سے ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنماؤں نے ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد خطے کی صورتحال میں پیشرفت اور اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں غزہ کی پٹی کی صورتحال میں تازہ ترین پیش رفت اور ان کی سلامتی اور انسانی اثرات پر بات کی۔انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل سعودی عرب نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر کیے جانے والے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں مزید بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں تمام فریقین کو 'انتہائی حد تک تحمل' کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی تھی۔

سعودی عرب کا کہنا تھا کہ تمام فریقین خطے اور اس کے لوگوں کو جنگوں کے خطرات سے بچانے کی کوشش کریں۔

 

Advertisement
Advertisement