بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 ڈالر اور 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے


مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر عالمی منڈی میں مہنگائی کی وجہ سے 16 اپریل سے اگلے 15 دنوں تک ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً بالترتیب فی لیٹر ڈھائی روپے اور 8.5 روپے تک اضافے کا امکان ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 4 ڈالر اور 4.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ان اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قیمت میں 2.50 سے 2.80 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 8.50 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
پیٹرول کی درآمد پر پریمیم مارچ کے آخری چند دنوں میں 13.50 ڈالر سے پچھلے دو ہفتوں میں تقریباً 21 فیصد کم ہو کر 10.7 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے اور روپیہ ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 0.40 روپے مضبوط ہے۔ یہ 278.20 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
پٹرول کی موجودہ قیمت 289.41 روپے فی لیٹر تقریباً 2.80 روپے بڑھ سکتی ہے۔ دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کی جانب سے ادا کردہ درآمدی پریمیم 6.50 ڈالر فی بیرل پر برقرار ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت تقریباً 4 ڈالر بڑھ کر گزشتہ ہفتے 98.50 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جب کہ ڈیزل کی قیمت 4.50 ڈالر بڑھ کر 102.90 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔تقریباً دو ہفتے قبل حکومت نے 15 اپریل تک پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 66 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حکومت پہلے ہی پٹرول اور ڈیزل دونوں پر 60 روپے فی لیٹر ڈیولپمنٹ لیوی وصول کر رہی ہے جو کہ قانون کے تحت زیادہ سے زیادہ حد ہے۔لیوی کی وصولی کی وجہ یہ ہے کہ حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ کیے گئے وعدے کے مطابق رواں مالی سال میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 869 ارب روپے جمع کرنے ہیں۔
حکومت نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر) کے دوران 475 ارب روپے جمع کیے ہیں۔ حکومت کو توقع ہے کہ مالی سال کے اختتام تک تقریباً 970 ارب روپے جمع ہوں گے، حالانکہ نظرثانی شدہ ہدف جون کے آخر تک 920 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
اس وقت حکومت پٹرول اور ڈیزل دونوں پر تقریباً 82 روپے فی لیٹر ٹیکس وصول کر رہی ہے۔

وزیر اعظم شہبازشریف وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے
- 13 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اسحاق ڈار
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی سعودی ولی عہدسے جدہ میں ملاقات، پاک سعودی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل

امریکا کا بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل

چینوٹ: بس اور مسافر وین میں تصادم سے 5افراد جاں بحق،12زخمی
- 12 گھنٹے قبل

روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ
- ایک گھنٹہ قبل

پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان ،100 انڈیکس میں 800 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ
- 29 منٹ قبل

یوم پاکستان کی مناسبت سے آئی ایس پی آر نے خصوصی نغمے کا ٹیزر جاری کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

رمضان المبارک کے تیسرے عشرےکا آغاز، مسلمانوں نے مقبوضہ بیت المقدس کا رُخ کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
دہشت گرد قوم کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ان عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے،صدر مملکت
- 13 گھنٹے قبل

امریکی محکمہ خارجہ کی ملک میں داخلے پر پابندی کے لیے ملکوں کی فہرست بنانے کی تردید
- ایک گھنٹہ قبل