جی این این سوشل

پاکستان

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ

ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر مملکت سے سعودی وزیر خارجہ کی  ملاقات،  اقتصادی تعاون کے عزم کا اعادہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں سعودی وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب نے مضبوط شراکت داری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور دہائیوں پرانے تعلقات ہیں، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔اسلامی دنیا کی خوشحالی سعودی عرب کی ترقی سے وابستہ ہے، سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

صدر مملکت نے خادمین حرمین شریفین کیلئے نیک خواہشات  کا بھی اظہار کیا۔

اس موقع پر فریقین نے علاقائی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، دونوں ممالک نے فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ میں اسرائیلی مظالم بند کرنے پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری قائم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے کردار کو بھی سراہا۔

 

پاکستان

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر کسانوں کا احتجاج ، رہنما کسان اتحاد گرفتار

پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے پر  کسانوں کا  احتجاج ، رہنما کسان اتحاد  گرفتار

لاہور : لاہور میں گندم کی حکومتی قیمت نہ ملنے  کے خلاف احتجاج کرنے والے کسان جی پی او چوک پہنچ گئے، جہاں کسانوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

پولیس نے عمیر مسعود اور دیگر کسان کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا ، مزید کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسہ جاری ہے ۔ 

اس سے قبل پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری شروع نہ کرنے کے خلاف کسان اتحاد کی احتجاج کی کال پر مختلف شہروں سے کسانوں کی لاہور آمد کا سلسلہ جاری رہا۔

رہنما کسان اتحاد کے مطابق پولیس نے متعدد کسانوں جو گرفتار کر لیا ہے ، گرفتاریوں کے بعد کسان منتشر ہو گئے اور پولیس اور کسان آمنے سامنے آگئے جس کے بعد حالات کشیدگی کی جانب جاری ہیں ۔ 

واضح رہے کہ کسان بورڈ پاکستان کا کہنا ہے کہ دیگر رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

گیٹس فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گیٹس    فاؤنڈیشن پاکستان کی سماجی  و اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کیلئے تندہی سے کام کر رہا ہے اور پولیو سے پاک پاکستان کاہدف حاصل کرنے کیلئے تمام بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے پائیدار کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے  آج  ریاض میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فائونڈیشن کے بانی اور شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ گیٹس فائونڈیشن پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی میں قابل بھروسہ شراکت دار ہے اور ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی، سائنس کی تعلیم اور قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دوسرے شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دیں گے۔

اس موقع پر بل گیٹس نے پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیلی فضائی جارحیت جاری مزید 66 فلسطینی شہید

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیلی   فضائی جارحیت جاری  مزید 66 فلسطینی شہید

اسرائیلی صیہونی فوج کے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملے جاری ،24گھنٹوں میں 66فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے حملوں میں 5 گھروں سمیت بے گھر افراد کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  27 افراد شہید ہوگئے ،  صیہونی فوج نے رفح میں 3 جب کہ غزہ شہر میں 2 الگ الگ حملے کرکے 20 فلسطینیوں کو شہید کیا۔

عرب میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر حملہ کرکے 9 افراد کو شہید کیا جب کہ اس خاندان میں صرف ایک کم سن  بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی تھی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 66 فلسطینی شہید ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll