آئی ایم ایف سے مذاکرات میں روپے کی قدرمیں بڑی کمی کا کوئی امکان نہیں، محمد اورنگزیب
پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمومی طور پر پاکستانی کرنسی کی قدر میں سالانہ 6 سے لیکر8فیصد کی حد سے زیادہ کمی کاکوئی جوازنہیں ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستانی روپے کی قدر پر اثر نہیں پڑے گا۔
پاکستان یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن اور ایگزم بینک کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزواشنگٹن ڈی سی میں بلوم برگ کوانٹرویو اورمختلف وفود سے ملاقاتوں میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مضبوط اور شرح تبادلہ مستحکم ہیں، آنے والے برسوں میں معاشی شرح نمو 4 فیصد سے تجاوز کر جائے گی۔
بلوم برگ کو انٹرویومیں وزیرخزانہ نے کہاکہ عمومی طور پر پاکستانی کرنسی کی قدر میں سالانہ 6 سے لیکر8فیصد کی حد سے زیادہ کمی کاکوئی جوازنہیں ہے۔ اس بار آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پاکستان کو اربوں ڈالر کے قرضوں کے حصول کے ساتھ ساتھ ملک میں اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل درآمد تیز ہو گا اور ان مذاکرات سے کرنسی کی قدرمیں کسی بڑی کمی کاکوئی امکان نہیں ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہواہے، ایکسچینج ریٹ مستحکم ہے، ترسیلات زراوربرآمدات میں اضافہ ہواہے، ان سب میں جو چیزسب کچھ تبدیل کرسکتی ہے وہ تیل کی قیمتیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت زراعت اورانفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت صنعتوں کو فروغ دینا چاہتی ہے، حکومت بالخصوص آئی ٹی اورزراعت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ آنے والے برسوں میں نمو کی شرح کو4 فیصد سے اوپرلایا جاسکے۔
وزیر خزانہ نے امریکی عہدیداروں کو پاکستان میں اصلاحات کے ایجنڈے کے بارے میں بھی بتایا اورکہاکہ ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے ، توانائی کے شعبے کے مسائل کے حل اور سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنا اصلاحات کے عمل میں شامل ہے۔

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
- 3 گھنٹے قبل

ضلع خضدار: سکیورٹی فورسز کا آپریشن دہشت گرد تنظیم ’’فتنہ الہندستان‘‘ کے 5 دہشت گردہلاک
- 5 گھنٹے قبل

اسرائیل نے دو برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا
- 3 گھنٹے قبل
سعودی ایئرفورس کا وزیر اعظم شہباز شریف کے طیارے کو شاندار فضائی سلامی سے خوش آمدید
- 4 گھنٹے قبل

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی
- 3 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق
- 3 گھنٹے قبل

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
- 27 منٹ قبل

آئی سی سی کی منشیات کا استعمال پر نیدرلینڈز کے کرکٹر ویویان کنگما کے کھیلنے پر پابندی
- 7 گھنٹے قبل

تھرپارکر : تحصیل اسلام کوٹ میں ڈینگی کیسز میں 50 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ
- 8 گھنٹے قبل