جی این این سوشل

دنیا

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع ہو گئی

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع  ہو گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک : امریکی ریاست مین ہیٹن کی عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مین ہیٹن کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے دوران عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسویل نے خود کو آگ لگانے سے پہلے ایک پمفلٹ ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک ساتھ ہیں اور یہ دونوں امریکہ میں فاشسٹ بغاوت کرنے والے ہیں۔

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیوری کے انتخاب میں شرکت کے لیے عمارت میں موجود تھے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں لایا تھا، عدالت کے باہر خودکشی کی اطلاع ملتے ہی سابق صدر وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔

پاکستان

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی

اسلام آباد : صدرمملکت آصف علی  زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔ 

صدرمملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔ ترمیمی بل کا مقصد ٹیکسوں اور ڈیوٹیز سے متعلق قوانین میں ترامیم لانا ہے۔

سیلزٹیکس ایکٹ1990کےسیکشن30ڈی ڈی ڈی،43،45 بی،46اور 47میں ترامیم کی گئیں۔ وفاقی ایکسائزایکٹ 2005 کے سیکشن 29، 33، 34 اور38 میں ترامیم کی گئی ہیں۔

ٹیکس قوانین ترمیمی بل2024 قومی اسمبلی سے29 اپریل کو منظورہوا تھا۔ صدرمملکت نے ترمیمی بل کی منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 122 اے میں ترامیم کی گئی ہیں۔ سیکشن124،126اے،130،131،132،133اور134 اے میں بھی ترامیم کی گئیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہانی

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر ،وزیر اعظم کی صحافیو ں کے عالمی دن پر ان کے  مسائل حل کر نے کی  یقین دہانی

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغامات میں صحافیوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے اقدامات شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کریں گے تاکہ صحافی اہم مسائل پر آزادانہ رپورٹنگ کرسکیں ، اور پاکستانی قوم کو سچائی سے مستفید کریں ۔ 

انہوں نے صحافیوں، میڈیا ورکرز، ادیبوں اور کیمرہ مینوں کو خراج تحسین پیش کیا اور سچائی کے لیے ان کی جدوجہد کو سراہا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا کہ پاکستان کا آئین آزادی صحافت کی ضمانت دیتا ہے،میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ صحافتی اخلاقیات کی پابندی کرے، قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے ذمہ دارانہ اور درست رپورٹنگ کرے۔میڈیا کو جعلی خبروں کے سدباب اور اخلاقی اقدار کے فروغ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ آج ہم میڈیا کو آئین کے مطابق آزاد، خود مختار اور متنوع بنانے کیلئے ماحول تشکیل دینے کے عزم کے ساتھ آزادی صحافت کا دن منا رہے ہیں ، آزادی صحافت کا عالمی دن ہمیں اپنے ملک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر غور کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ، یہ دن صحافیوں کیلئے ایک محفوظ اور سازگار ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کی یاد دہانی کراتا ہے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صحافت اور اظہار رائے کی آزادی جمہوریت کی بنیاد اور شہری حقوق کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشرے میں حق کی آواز ہے۔

انہوں نے میڈیا اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے اجتماعی کردار پر زور دیا کہ وہ میڈیا کے ہموار کام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پختہ یقین رکھتی ہے کہ میڈیا اور اظہار رائے کی آزادی جمہوری استحکام کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھارت پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچا رہا ہے ، پاکستانی سفیر

پاکستان نے بھارت کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرنے کیلئے دہشت گروپوں خاص طور پر تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی کی مالی معاونت اور تربیت کا معاملہ ایک بار پھر اقوام متحدہ میں اُٹھایا ہے۔

نیویارک میں ''کلچر آف پیس'' کے موضوع پر تقریر کرتے ہوئے  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی کی سرگرمیاں صرف پاکستان تک محدود نہیں اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا جا چکا ہے ، پاکستانی سفیر نے بھارت میں بی جے پی ، آر ایس ایس حکومت کے 2014میںاقتدار سنبھالنے کے بعد مسلمانوں اور عیسائیوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔

منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھارت میں مذہبی مقامات کی حفاظت کیلئے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ بھارت میں اسلامی ورثے کو ختم کیا جا رہا ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صورت حال اس وقت تک معمول پر نہیں آئے گی جب تک کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اُن کا حقِ خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll