- Home
- News
چین کی جانب سے غزہ بھیجا جانے والا امدادی سامان مصر پہنچ گیا
چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں
بیجنگ۔20اپریل (اے پی پی):غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کی سنگینی کو کم کرنے کے لئے ، چینی حکومت نے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق فلسطین کو امداد کی فراہمی جاری رکھی ہے اور مصر کے ذریعے غزہ کی پٹی کو خوراک ، ادویات اور طبی سامان جیسی ہنگامی امداد کی متعدد کھیپ فراہم کی ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق فلسطین کے لیے نئی چینی امداد کی دو کھیپ جن میں خیمے، کمبل، سوتی کپڑے، طبی سامان اور آٹا شامل ہیں، مصر کے اریش ایئرپورٹ اور پورٹ سعید پہنچیں جنہیں رفح بندرگاہ کے ذریعے غزہ کی پٹی تک پہنچایا جائے گا۔
گزشتہ سال نومبر میں چینی حکومت نے غزہ کی پٹی ہنگامی امدادی سامان کے 40 ٹرک بھیجے تھے اور رواں سال 27 مارچ کو چین کی جانب سے عطیہ کردہ 450 ٹن چاول مصر کے شہر پورٹ سعید پہنچے ۔
چین کی فعال معاونت کے حوالے سے مصر میں فلسطین کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک ، فلسطینی عوام کے منصفانہ کاز اور بین الاقوامی سطح پر فلسطین کے لیے انصاف کی آواز کو برقرار رکھنے کی چینی حمایت کو سراہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام اس نازک موڑ پر غزہ کو ہنگامی انسانی امداد فراہم کر رہے ہیں جس پر فلسطینی حکومت اور عوام چین کا احترام کرتے ہیں اور تہہ دل سے ان کے شکر گزار ہیں۔
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 hours ago
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- an hour ago
ضلع کرم کی مرکزی شاہراہ بند ہونے سے انسانی المیہ جنم لینے لگا
- 16 minutes ago
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے حکومتی اتحاد پر مشتمل مذاکراتی کمیٹی تشکیل
- 12 minutes ago
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 26 minutes ago
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 hours ago