جی این این سوشل

کھیل

پاکستان کی نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست

محمد رضوان نے  جاتے جاتے ریکارڈ توڑ دیا ، محمد رضوان اسٹار پرفارمر کے طور پر ابھرے، 45 رنز بنا کر 3000 T20I رنز تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

راولپنڈی: پاکستان نے ہفتے کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانچ میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کو 47 گیندوں باقی اور  سات وکٹوں سے شکست دے کر شاندار فتح حاصل کر لی۔

محمد رضوان نے  جاتے جاتے ریکارڈ توڑ دیا ، محمد رضوان اسٹار پرفارمر کے طور پر ابھرے، 45 رنز بنا کر 3000 T20I رنز تک پہنچنے والے تیز ترین کھلاڑی بن گئے۔

پہلی اننگز میں پاکستان کے باؤلرز نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 18.1 اوورز میں محض 90 رنز تک محدود کر دیا۔ شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں اوپنر ٹم سیفرٹ کو آؤٹ کر نے کے بعد  محمد عامر نے چار سال بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں جبکہ ابرار احمد اور شاداب خان نے بھی دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ نسیم شاہ نے ایک وکٹ لے کر باؤلنگ مکمل کی۔



دنیا

اسرائیل کی جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کی  جارحیت جاری ، مزید 5 فلسطینی شہید

اسرائیل کی فضائی جارحیت ابھی بھی جاری  ، وسطی غزہ کےبریجی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے فضائی حملے میں پانچ فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ گزشتہ سال اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چونتیس ہزار  سے تجاوز کر گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گھروں اور عمارتوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں کم از کم 34000 فلسطینی شہید ہوئے ، جبکہ  متعدد فلسطینی  زخمی  ہو گئے  جبکہ  بھاری تعداد میں  لوگ ملبے تلے دب گئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسروں کیلئے آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں، مریم نواز

انٹر نیشنل فائر فائٹرز ڈے پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز ڈے آتشزدگی میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے فائر فائٹرز کی قربانیوں کو تسلیم کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسروں کیلئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

مریم نواز نے کہا ہے کہ فائر فائٹرز فرض کی ادائیگی میں ہرمشکل چیلنج کا بھرپور مقابلہ کرتے ہیں، آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے حفاظتی تدابیر کا نفاذ ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بہادر فائر فائٹر کو سلام! فائر فائٹرز ڈے پر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیورز کو کیسے بھول سکتے ہیں، زندگی کی پرواہ کیے بغیر دوسروں کے لئے بھڑکتی آگ میں کود جانے والے اصل ہیرو ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی جا نب سے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہباز شریف  کی جا نب سے  چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آرامجد زبیرکی سرزنش کردی۔

وفاقی حکومت نے نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنا دی ، 

میڈیا ذرائع وزیراعظم آفس کے مطابق ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پر وزیراعظم نے چیئرمین ایف بی آرکو وارننگ دے دی، وزیر اعظم شہبازشریف نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کی کارکردگی میری سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے چیئرمین ایف بی آر کو وارننگ بھی  دی کہ ایف بی آر کی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو توعہدےسےہٹ جائیں،چیئرمین بی بی آر کا کہنا تھا کہ میرے خلاف ادارے میں لابنگ ہو رہی ہے، افسران کام نہیں کر رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll