جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا اختتام

راولپنڈی : اسکائی گارڈز 1 کے نام سے ہونے والی پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقیں قاہرہ میں اختتام پذیر ہو گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا اختتام
پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں کا اختتام

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور مصر کی مشترکہ ایئر ڈیفنس مشقوں اسکائی گارڈز 1 کی اختتامی تقریب مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں منعقد ہوئی۔سکائی گارڈز 1 مشقوں کی اختتامی تقریب میں کمانڈر ایئر ڈیفنس نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان آرمی ڈیفنس کی یہ پہلی مشقیں ہیں۔آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ اسکائی گارڈز 1 کے دوران جارحانہ فوری ردِ عمل کی مشقیں بھی کی گئیں۔2ہفتےتک جاری رہنےوالی مشقوں میں مختلف نوعیت کی ڈرلزکی گئیں۔اگلامیزائل سمیت مختلف ہتھیاروں کی فائر پاورکامظاہرہ کیاگیا۔

اختتامی مشقوں میں شریک کمانڈر ایئر ڈیفنس لیفٹننٹ جنرل حمودالزمان خان نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جوان ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نئی تکنیکی مہارتیں اختیار کریں۔ تقریب میں پاکستانی سفیر ساجد بلال، ایئر فورس کے ڈی جی ایئر آپریشن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

پاکستان

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ  ساتھ بارشوں کی خوشخبری دے دی

قدرتی آفات سے نمٹنےو الے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کی جانب سے صوبہ پنجاب  میں اگلے ہفتے درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ بارش کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 12 مئی تک بارش ہوسکتی ہے۔

11 مئی سےجنوبی پنجاب کےاضلاع میں طوفانی بارش کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم افصلوں کو طوفان سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دوپہر کے وقت کام کرنے والےلو سے بچنے کا اہتمام کریں۔اس حوالے سے محکمہ صحت ، آبپاشی ،تعمیرومواصلات،لوکل گورنمنٹ ،لایئواسٹاک ودیگرکو الرٹ جاری کردیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے، رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگلے مالی سال مہنگائی کی شرح کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 24.8فیصد اور اگلے سال 12.5فیصد ہونے کا امکان ہے۔ 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس میں کہاگیا کہ اگلے مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح 3.5فیصدمتوقع ہے۔معیشت میں بہتری کیلئے ایکسچینج ریٹ کو استحکام دینے ، پائیدار گروتھ حاصل کرنے ، جون تک مہنگائی کو 20 فیصد تک نیچے لانا ہو گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح 2 فیصد ہے ، اگلے مالی سال جی ڈی پی کی شرح 3.5 فیصد متوقع ہے۔رواں مالی سال بیروزگاری کی شرح 8 فیصد جبکہ اگلے مالی سال میں بیروزگاری کی شرح 7.5 فیصد متوقع ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستانی معیشت کو غیر معمولی طور پر خطرات کا سامنا ہے۔

یہ رپورٹ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان ایک طویل المدتی پروگرام کے حوالے سے گفتگو کے آغاز پر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر پالیسیوں پر عمل نہیں کیا گیا اور سیاسی پیچیدگیاں بیرونی فنانسنگ، شرح تبادلہ پر دباؤ ڈال سکتی ہیں۔

آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ میں سٹینڈ بائے معاہدے کے تحت دوسری اور آخری جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ منفی خطرات غیر معمولی طور پر زیادہ ہیں۔ اگرچہ نئی حکومت نے سٹینڈ بائے معاہدے کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کے اپنے ارادے کا اشارہ دیا ہے لیکن سیاسی غیر یقینی کی صورت حال اہم ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے لیے سالانہ بجٹ سازی کا عمل شروع کرنے سے قبل ایک نئے پروگرام پر بات چیت کے لیے آئی ایم ایف کا ایک مشن ممکنہ طور پر رواں ماہ ملک کا دورہ کرے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے گذشتہ ماہ تین ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا جس سے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے روکنے میں مدد ملی تھی لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ایک نئے اور طویل مدتی پروگرام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پاکستان گذشتہ سال موسم گرما میں دیوالیہ ہونے سے بال بال بچ گیا تھا تاہم پاکستان اب بھی ایک بڑے مالی خسارے سے نمٹ رہا ہے، اگرچہ اس نے درآمدی کنٹرول طریقہ کار کے ذریعے اپنے بیرونی کھاتے کے خسارے پر قابو پا لیا ہے، لیکن یہ شرح نمو میں جمود کی قیمت پر آیا ہے، جو گذشتہ سال منفی نمو کے مقابلے میں اس سال تقریباً دو فیصد رہنے کی توقع ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ذمہ دارانہ بیانات: تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دیئے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصانات پہنچے ہیں، نوٹس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ذمہ دارانہ بیانات: تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔

شیر افضل مروت کو پارٹی غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

جاری نوٹس کے مطابق شیر افضل مروت نے ایسے بیانات دیئے ہیں جس سے پارٹی کی ساکھ کو نقصانات پہنچے ہیں۔شیر افضل مروت کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی، جس کی وجہ سے ان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت سے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر 3 روز میں وضاحت طلب کر لی۔نوٹس میں کہا گیا کہ اگر انہوں نے مقررہ وقت کے اندر مطمئن جواب نہ دیا تو پارٹی ڈسپلن کے تحت مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شوکاز نوٹس پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll