واشنگٹن : امریکہ کی جانب سے دنیا بھر میں 8 کروڑ کورونا ویکسینز فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں دوسرے ڈونرز کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے تاکہ ویکسینز کی مساوی اور تیزی سے فراہمی کو یقنی بنایا جاسکے۔ کوویکس پروگرام کے تحت جنوبی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ کے ممالک کو جولائی سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر ویکسین فراہم کی جائے گی۔ فوری طور پر امریکی ضروریات اور دیگر مقاصد کے لئے کم از کم 25 فیصد شاٹس رکھے جائیں گے۔ امریکی حکومت کا یہ فیصلہ عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام اس پروگرام کے تحت کیا گیا ہے جس میں ضرورت مند ممالک کو ویکسین فراہم کی جائے گی ۔
خیال رہے کہ امریکا نے اس سے پہلے 6 کروڑ کورونا ویکسینز فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین کی 2 ارب سے زائد خوراکیں عوام کو لگائی جاچکی ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق 2 ارب سے زائد ویکسین کی خوراکیں عوام کو لگائے جانے کا سنگ میل ویکسینیشن مہم کے آغاز کے6 ماہ میں حاصل کیا گیا ہے۔ کینیڈا میں 59 فیصد،برطانیہ میں 58 فیصد اور امریکا میں 51 فیصد آبادی کو ایک ویکیسن کی ایک ڈوز لگائی جاچکی ہے۔
دوسری جانب عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 37 لاکھ 17 ہزار 237 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 56 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 79 ہزار سے زائد ہے۔
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 17 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- 2 دن قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- ایک دن قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 17 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- 2 دن قبل
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 17 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 18 گھنٹے قبل









.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)
