وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں سمگلنگ کی روک تھام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں یارک پولیس اسٹیشن کے قریب کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے 3 کسٹم اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ محسن نقوی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے شہداء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وہ شہید کسٹم انسپکٹر حسنین ترندی، کانسٹیبل زیاد خان اور ملازم محمد عامر کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں سمگلنگ کی روک تھام کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 5 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل







