جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار 383 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور

100 انڈیکس میں 473 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار 383 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 473 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 71ہزار 383 پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

پیر کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور 100 انڈیکس میں 473 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے وہ 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبورکرتے ہوئے 71 ہزار 383 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ 16 اپریل کو 71 ہزار 92 پوائنٹس کی سطح پر پہنچی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 620 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 70 ہزار 909 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

جرم

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشتگر ہلاک

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شمالی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ  آپریشن کے  دوران  ایک دہشتگر ہلاک

شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن ایک دہشتگر ہلاک ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوارجی دہشتگرد رزاق ہلاک ہو گیا ،دہشت گرد کا خوارجی گل بہادر سے قریبی تعلق تھا۔ ہلاک دہشتگرد کئی وارداتوں کے ساتھ ساتھ 6جنوری کو فقیر آف ایپی کے پوتے ملک شیر محمد کے قتل میں ملوث تھا۔ 

ترجمان نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں 16جولائی کو خودکش دھماکہ میں بھی ہلاک دہشتگرد ملوث تھا جس میں 4بہادر سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں باقی ماندہ کسی ممکنہ دہشتگرد کی سرکوبی کیلئے  سینسیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے   پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گوگل میپ پر اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

واضح رہے کہ متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گوگل میپ پر  اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی

تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان  جنہیں جیل میں تقرباً ایک برس ہو چکا ہے اس عرصے میں جہاں کئی سیاسی رہنما تحریک انصاف کو خیرباد کہہ گئے وہیں کئی اہم رہنما 9 مئی کے واقعے کے بعد گرفتار ہوئے اور ایک نئی قیادت ابھر کر سامنے آئی۔

متعدد مقدمات میں قانونی ریلیف حاصل کرنے کے باوجود عمران خان جیل سے باہر نہ آ سکے ۔ ان تمام واقعات کے بعد خیال کیا جا رہا تھا کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو گی لیکن ایسا نہ ہوا. انہوں نے جو بیانیہ بھی بنایا وہ عوامی پذیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور وہ اس وقت بھی پاکستان کے مقبول ترین رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

عمران خان کی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گوگل میپ پر بھی اڈیالہ جیل عمران خان کے نام سے منسوب کر دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے حامی صارفین گوگل کے اس اقدام پر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں  گوگل نے اڈیالہ جیل کو عمران خان کی لوکیشن سے منسوب کردیا آپ بھی سرچ کرکے عمران خان کے سیل کو دیکھ سکتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll