جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر پیشکش کر دی

غیر ملکی خبررساں ادارے نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بات چیت کیلئے بھارت کو ‏مشروط پیشکش کر دی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر پیشکش کر دی
وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو ایک بار پھر پیشکش کر دی

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق اقدامات کی واپسی کا روڈمیپ دے تو دہلی حکومت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام عالمی قوانین اور یواین قرارداد کیخلاف ہیں اگر بھارت اقدامات واپس لینےکاطریقہ کار وضع کر دے تو بات چیت ہو سکتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ ہمیشہ مہذب اور کھلے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں، خطےمیں غربت کے خاتمے کیلئے باہمی تجارت ہی بہترین ذریعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے ریڈلائن کراس کی، مذاکرات کیلئے بھارت کو مقبوضہ کشمیر کی پرانی پوزیشن پرجانا ہو گا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی فورمز میں کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا اور واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال ہونے تک کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے اور نہ ہی تعلقات نارمل ہوں گے۔

جرم

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرونی ممالک میں جاسوسی پر عالمی برادری بھارت کا محا سبہ کرے ،  دفتر  خارجہ

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی برادری پرزور دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی  اور بیرون ممالک میں جاسوسی پر بھارت کا محاسبہ کرے۔

 یہ بات آج(جمعرات) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کا بڑھتا ہوا جاسوسی کا نیٹ ورک عالمی برادری کےلئے تشویش کا باعث ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی پاکستان کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں بھارتی ایجنٹوں کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت دے چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 

امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی کہ بھارت کے دو جاسوس آسٹریلیا نے کچھ عرصہ قبل نکالے ہیں۔ اس کے فوراً بعد آسٹریلین براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (اے بی سی) نے انکشاف کیا کہ ’متعدد‘ بھارتی جاسوس نکالے گئے ہیں جو آسٹریلیا میں بھارت کے ایک بڑی جاسوسی جال کا حصہ تھے۔

اے بی سی نیوز کے مطابق  اس نے تصدیق کرلی ہے کہ بھارت کا ایسا جاسوسی جال آسٹریلیا میں موجود ہے جس کا حوالہ 2021 میں اس وقت کے انٹیلی جنس سربراہ نے دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے، صدر ، وزیراعظم کی جانب سے خراج تحسین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادئ صحافت کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا اور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔

پاکستان میں بھی آج آزادی صحافت کا دن منانے کے لیے ریلیوں اور تقریبات کا انعقادکیا گیا ہے تاکہ اُن صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ میں شہید ہونےوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ جبر سے لڑنا اور سچائی کو سامنے لانا ہی آزادی صحافت کے عالمی دن کا پیغام ہے، اظہار کی آزادی جمہوریت کی بنیاد، شہری حقوق کاتحفظ اور معاشرے میں سچائی کی پکار ہے۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ آزاد پریس عالمی اہمیت کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ جعلی خبریں اور توہمات دور کرنے کیلئے ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی، گرین ٹیکنالوجی اور گلوبل وارمنگ سمیت عالمی مسائل بارے آگاہی پیدا کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

ایران نے امریکی اور برطانوی کمپنیوں پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں امریکی وبرطانوی کمپنیوں پرپابندی عائد

غزہ میں جنگ کی حمایت پر ایران نے امریکی ،برطانوی حکام اور کمپنیوں پرپابندی عائد کردی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں امریکی و برطانوی حکام اور اداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا۔

ایران نے جن سات اعلیٰ امریکی حکام پر پابندیاں نافذ کی ہیں ان میں اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے کمانڈر جنرل برائن فینٹون اور امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے سابق کمانڈر وائس ایڈمرل براڈ کوپر بھی شامل ہیں۔

جو برطانوی حکام اور ادارے ایرانی پابندیوں کی زد میں آئیں گے ان میں سیکریٹری دفاع گرانٹ شاپس، برطانوی فوج کی اسٹریٹجک کمانڈر کے سربراہ جیمز ہاکن ہل اور بحیرہ احمر میں موجود برطانوی رائل نیوی شامل ہے۔

اس کے علاوہ ایران نے امریکی کمپنیوں لاک ہیڈ مارٹن اور شیورون اور برطانوی کمپنیوں ایلبیٹ سسٹمز، پارکر میگیٹ اور رافیل یوکے پر جرمانے عائد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll