جی این این سوشل

پاکستان

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر جرمن سفیر سے سوال

عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ہیومن رائٹس کانفرنس میں فلسطین کی آزادی پر  جرمن سفیر سے سوال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہور میں ہیومن رائٹس  کی کانفرنس کے دوران جرمن سفیر الفریڈ گراناس کو فلسطینیوں کے حقوق پر جرمنی کے موقف کے خلاف احتجاج کرنے والے ایک طالب علم کی طرف سے رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سٹوڈنٹ کےسوال  نے سامعین سے "آزاد، آزاد فلسطین" کے نعروں کو جنم دیا۔
اس واقعے کے بعد پروگریسو اسٹوڈنٹس کلیکٹو نے سفیر کی سمجھی جانے والی بے حسی پر تنقید کی۔ جرمن سفیر الفریڈ  گراناس نے بعد میں اپنی تقریر دوبارہ شروع کی،انہوں نے  بنیادی حقوق میں انسانی وقار کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔


یاد رہے کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال کے بعد 2018 میں شروع ہونے والی اس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی آزادی اور اظہار رائے کی آزادی جیسے اہم مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کی میراث کو عزت دینا ہے۔

پاکستان

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں تاجردوست اسکیم، آئی ٹی، ٹیکس فراڈاورجعلی انوائسزپربات چیت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں اجلاس

اسلام آباد : وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ایف بی آرہیڈ کوارٹرزمیں اجلاس منعقد ہوا۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں تاجردوست اسکیم، آئی ٹی، ٹیکس فراڈاورجعلی انوائسزپربات چیت ہوئی ، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسکیم چھوٹے تاجروں کوٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے شروع کی گئی، حکومت تاجر دوست اسکیم کوکامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ سیلزٹیکس کی وصولی کےلیے مؤثرطریقہ کارواضح کیاجائے۔

اجلاس میں ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن سمیت امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول پیش کیے

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کا لاہور گیریثرن کا دورہ ، یادگار شہدا پر پھول  پیش کیے

لاہور :  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق لاہور گیریژن کے دورے کے دوران آرمی چیف کو فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کورہیڈ کوارٹرز میں گیریژن آفیسرز سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے افسران اور جوانوں کو ان کی قوم کیلئے خدمات پیش کرنے اور پیشہ ورانہ مہارت پر سراہا ، آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ دشمن قوتیں اوران کے سرپرست جھوٹ، جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے ذریعے ڈیجیٹل ٹیریزم کر رہے ہیں اور مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں مگر قوم کی حمایت سے ان تمام قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔

آرمی چیف عاصم منیرنے کہا کہ پاک فوج کا ہر سپاہی اور افسر کسی بھی دوسری وابستگی یا ترجیحات سے قطع نظر اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو اولیت دیتاہے اور روزانہ کی بنیاد پر قربانیاں دے رہا ہے۔ بلاشبہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ میں ایک سیاہ دن رہے گا جب دانستہ طور پر شرپسندوں نے شہدا  کی یادگاروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے ریاست اور قومی اتحاد کی علامتوں پر حملہ کیا۔

آرمی چیف نےکہا کہ ان پرتشدد اور مذموم کارروائیوں کی وجہ سے پاکستان کے دشمنوں کو ریاست اور قوم کا مذاق اڑانے کا موقع فراہم کیا گیا۔  آرمی چیف نے افسوس کا اظہار کیا کہ اب وہی سازشی عناصر، ڈھٹائی سے بیانیہ کو توڑ مروڑ کر ریاست کو اس مذموم کوشش میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنہوں نے تاریخ کا یہ سیاہ باب رقم کیا ایسی ذہنیت کے منصوبہ سازوں اور کرداروں کے ساتھ نہ کوئی سمجھوتہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی ڈیل کوئی ڈیل ہوگی ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے حوالے سے امریکی کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقص اور زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں آج ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ رپورٹ غیر مصدقہ الزامات پر مشتمل ہے ، اُنہوں نے کہا کہ کمیشن کی سالانہ رپورٹ مشق کی بے وقعتی کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ 2020  سے اب تک امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کی طرف سے بھارت کو مخصوص خدشات کا حامل ملک قرار دینے کی سفارشات کو نظرانداز کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مشق کی وقعت اس صورت میں زیادہ ہوتی اگر یہ دوہرے معیار اور جغرافیائی سیاسی تحفظات سے پاک ہوتی اور اس میں اسلام کے خلاف نفرت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ، ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے۔

انہوں نے گیمبیا میں حالیہ ختم ہونے والے پندرھویں اسلامی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر مضبوط اور واضح موقف پر او آئی سی کا خیر مقدم کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں موجود افراد اور تنظیموں سے دہشت گردی کے حملے کے خطرات پر فکر مند ہے۔ انہوں نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک طالبان پاکستان سمیت دہشت گرد گروپوں کیخلاف بامعنی اور موثر کارروائی کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll