یوکرین کے حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب بڑے پیمانے پر میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے


روس نے بڑے پیمانے پر یوکرائن کے 4 پاور پلانٹس پر میزائل حملے کر دیئے۔ روس نے میزائل حملوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ روس کا حالیہ مہینوں میں یوکرینی پاور اسٹیشنز پر چوتھا فضائی حملہ ہے۔
یوکرینی دارالحکومت کیف میں حکام نے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے گزشتہ شب کے دوران میزائلوں کے بڑے پیمانے پر کیے گئے حملوں میں چار ملکی پاور پلانٹس کو نقصان پہنچا ہے۔
ماسکو نے گزشتہ کچھ مہینوں میں یوکرینی توانائی کی تنصیبات پر حملے تیز کر دیے، جس سے بجلی کی پیداوار میں رکاوٹ اور ملک گیر بلیک آؤٹس دیکھے جا رہے ہیں۔
یوکرینی فوج کے تازہ بیان کے مطابق روسی مسلح فورسز نے یوکرین کے انرجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا، خاص طور پر یورپی یونین کی سرحد سے منسلک مغربی علاقے میں واقع ایوانو فرانکیوسک، اور لییف میں حملے کیے۔ یوکرینی ایئر فورسز نے مزید بتایا کہ ماسکو کی جانب سے 34 میزائل فائر کیے گئے، جس میں سے انہوں نے 21 مار گرائے۔
علاوہ ازیں یوکرینی دارالحکومت کیف کے حکام کا کہنا ہے کہ ماسکو نو مئی سے قبل اپنے فضائی اور زمینی حملے تیز کر رہا ہے جب وہ دوسری عالمی جنگ میں فتح کا جشن منائے گا۔ اس دوران یوکرین بھی اہم امریکی ہتھیاروں کی آمد کا انتظار کر رہا ہے۔

آر فور اور یورپی ممالک کا علاقائی تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات پر زور
- 3 دن قبل

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 12 گھنٹے قبل

پیٹرول پمپ ملازم تشدد کیس:عدالت کا ملزم کی رہائی کا حکم
- 3 دن قبل

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 2 دن قبل

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 12 گھنٹے قبل

پی سی بی نےسری لنکا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا، بابر اعظم کپتان، 3 نئے کھلاڑی شامل
- 2 دن قبل

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان نے زلمے خلیل زاد کے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو مسترد کردیا
- 3 دن قبل

نوجوان برآمدات کے ذریعے ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، شعیب ایوب بٹالوی
- 3 دن قبل

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 12 گھنٹے قبل

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 14 گھنٹے قبل





