جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب میں کورونا کے باعث بند کیے گئے مزارات کھولنے کا فیصلہ

پاکپتن : کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر پنجاب میں بند کیے گئے مزارات کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب میں کورونا کے باعث بند کیے گئے مزارات کھولنے کا فیصلہ
پنجاب میں کورونا کے باعث بند کیے گئے مزارات کھولنے کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر لاہور سمیت  پنجاب بھر میں مزارات کو ایک ماہ بعد زائرین کے لیے کھول دیا گیا۔محکمہ صحت پنجاب نے کیبنٹ کمیٹی برائےکورونا کی سفارشات پر صوبے میں مزارات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے بعد لاہور میں حضرت داتا گنج بخش اور بی بی پاکدامن سمیت دیگر مزارات کو کھول دیا گیا ہے۔ پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا دربار بھی کھول دیا گیاہے ۔دربار کھلتے ہی عقیدت مندوں کی بڑی تعداد حاضری کےلیے پہنچ گئی۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے تمام مزارات کو کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروا کر کھولا جائیگا، تاکہ وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کو بھی روکا جا سکے۔

خیال رہے کہ محکمہ اوقاف کی جانب سے  پنجاب کے 547 مزارات 15 اپریل تک بند  کیے گئے تھے ۔

واضح  رہے  کہ   پنجاب حکومت  نے حالات میں بہتری  آنے  پر  حال ہی میں اسکول اور یونیورسٹیاں کھولنے کی اجازت دی ہے جس کے بعد اب مزارات  کو بھی  کھولنے   کی  اجازت  دے  دی گئی ہے۔

 

پاکستان

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، درخواست

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی لیکس: ایف آئی اے اور نیب سے تحقیقات کرانے کیلئے درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ (ایل ایچ سی) میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے)، فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) اور قومی احتساب بیورو (نیب) سے دبئی لیکس کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست شہری مشکور حسین کی جانب سے دائر کی گئی جسے ندیم سرور ایڈووکیٹ کے ذریعے پیش کیا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت، نیب، ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ دبئی لیکس میں کئی پاکستانی سیاستدانوں اور کاروباری شخصیات کے نام آئے، ہر سیاستدان پر اپنی تمام ملکی و غیر ملکی پراپرٹی ظاہر کرنا لازم ہے، عدالت ایف آئی اے، نیب اور دیگر متعلقہ اداروں کو دبئی لیکس کی تحقیقات کا حکم دے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحقیقات ہونی چاہیے کہ دبئی میں خریدی گئی پراپرٹیز منی لانڈرنگ سے تو نہیں بنائی گئیں، دبئی میں غیر قانونی پراپرٹی ثابت ہونے پر مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خوشاب: منی ٹرک کھائی میں جا گرا،13 افراد جاں بحق

خوشاب میں پنچ پیر کے مقام پر منی ٹرک کھائی میں جا گرا۔جس میں 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، بدقسمت خاندان بنوں سے مزدوری کے لیے منی ٹرک میں سوار ہوکر خوشاب آ رہا تھا، مرنے والوں میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

حادثہ تیز رفتارکے باعث موڑ کاٹتے ہوئےپیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق 13 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ مرنے والوں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جلائو گھیرائو کیس: علی امین گنڈا پور کی ضمانت میں توسیع

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ راولپنڈی میں جلائو گھیرائو اور کارسرکارمداخلت کے کیس میں علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی حاضری سے استثنیٰ کی دی گئی درخواست کو عدالت نے منظور کر لیا۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست سرکاری امور میں مصروفیت کے باعث کی گئی۔

بعد ازاں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll