طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچی ہے


نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد پاکستان پہنچ گیا
پاکستان کے ساتھ چھ سے آٹھ ارب ڈالر کے نئے طویل مدتی قرض پروگرام کے پہلے مرحلے کے مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف کی ٹیکنیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی، ٹیکنیکل ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ اقتصادی اعدادوشمار اور اگلے مالی سال کے وفاقی بجٹ کے خدوخال بارے پاکستانی حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے آئی ایم ایف مشن کے کچھ ممبران پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ آئی ایم ایف کے سربراہی مشن کا 16 مئی کی رات پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ ٹیکنیکل ٹیم مختلف محکموں سے ڈیٹا حاصل کرے گی اور وزارت خزانہ حکام سے مل کر بجٹ پر بھی کام کیا جائے گا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن 10 روز سے زائد پاکستان میں قیام کرے گا ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے پاکستانی حکام کے ساتھ ڈیٹا پر کام کرنے کے بعد آئی ایم ایف کی پالیسی سطح کی ٹیم مذاکرات کو حتمی شکل دے گی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 14 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- 10 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 11 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 12 days ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 12 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 11 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 13 days ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 13 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 11 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 12 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 12 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 12 days ago



