Advertisement
پاکستان

بیرسٹر گوہر کا بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، بیرسٹر گوہر

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 12th 2024, 11:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرسٹر گوہر کا  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی صحت بارے عدالتی حکم عدولی کے نوٹس کا مطالبہ

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت و سلامتی کے حوالے سے عدالتی حکم عدولی کا سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت اور سلامتی بنیادی اہمیّت کی حامل ہے، سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی صحت و سلامتی کروڑوں پاکستانیوں کیلئے مسلسل تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ عدالت بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے بااعتبار ڈاکٹرز سے طبی معائنے سے متعلق اپنے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائے، اس معاملے پر جیل انتظامیہ اور حکومتی مشینری کی جانب سے حکم عدولی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

 

Advertisement
Advertisement