Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا ڈہرکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار ، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی میں ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 8th 2021, 1:31 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے ڈہرکی  میں ٹرین حادثے پر  گہرے دکھ  کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں  کہا کہ  آج صبح  گھوٹکی میں خوفناک حادثے میں 30 مسافرجاں بحق ہوئے ،  وزیراعظم نے زخمیوں کو طبی امداد اور جاں بحق افراد کی فیملیز کی امداد کی ہدایت  کرتے ہوئے   ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی جامع تحقیقات کا بھی حکم دیا ہے ۔    وزیراعظم نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کو فوری جائے  حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

دوسری جانب صدرمملکت  عارف علوی نے بھی  ڈہرکی ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا ہے ۔ صدر مملکت نے  اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور جاں بحق افراد کیلئےمغفرت کی دعاکی ۔

خیا ل رہے کہ آج صبح صوبہ سندھ کے  ضلع گھوٹکی کے قریب دو ٹرینوں کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔ ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔ حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینیں ٹکرانے سے کم از کم 30 مسافر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز  کی امدادی ٹیمیں حادثہ کی جگہ پر متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں ۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • 21 گھنٹے قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
Advertisement