ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں، آئی ایچ آر


ایران میں گزشتہ روز 2خواتین سمیت 7افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دو بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ پانچ افراد کے ساتھ شمال مغربی ایران کی ارمیا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔
مشرقی ایران کے شہر نیشاپور میں فاطمہ عبداللہی نامی 27 سالہ خاتون کو شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔
آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک چھ خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔
ریکارڈ کے مطابق ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو سب سے زیادہ پھانسی دی جاتی ہے۔ سزائے موت کے خلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں۔
غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد سے کسی بھی سال کے مقابلے میں گذشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ ایران 2022 کے موسم خزاں میں شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں خوف پیدا کرنے کے لیے سزائے موت کو آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔
آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سزائے موت پانے والوں کا تعلق ایرانی معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہے اور ان کا مناسب طریقہ کار کے تحت منصفانہ ٹرائل نہیں کیا گیا۔

گرین لائن بی آرٹی میں ہزاروں مسافر سفر کریں گے ، شرجیل میمن
- 5 گھنٹے قبل

اقوام متحدہ اسلامو فوبیا سے نمٹنےکیلئے خصوصی نمائندہ مقرر کر ے گا:منیر اکرم
- 8 گھنٹے قبل

حکومت معاشرے کے غریب طبقے کا معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ، وزیر اطلاعات
- 5 گھنٹے قبل

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

معروف گلوکارہ نصیبو لال اور خاوند کے درمیان صلح ہو گئی ، ایف آئی آر واپس لے لی گئی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا تین روزہ دورہ کریں گے
- 5 گھنٹے قبل
خسرہ کے کیسز میں مزید اضافہ
- 5 گھنٹے قبل
ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری
- 4 گھنٹے قبل

15 مارچ ’یومِ تحفظِ ناموسِ رسالت ﷺ‘‘ پاکستان میں انتہائی عقیدت، جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے
- 8 گھنٹے قبل

وزیرخزانہ کا یورپی یونین کوپاکستان میں کاروبار کیلئے سہولیات کی فراہمی کا اعادہ
- 4 گھنٹے قبل

پشاور : دھماکہ میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ، چار افراد زخمی
- 8 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخواہ میں کارروائیاں ، 2 جوان شہید ، 9 دہشت گرد جہنم واصل
- 8 گھنٹے قبل