کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی سمت کو درست کرنا ہے تو آئندہ عمران خان جیسے تجربوں سے ملک کو بچانا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا اب اگلی حکومت بنا کرمسائل حل کرنے کا اعلان قوم سے مذاق ہے، ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا اور اقتدار میں آکر عام آدمی سے روزگار چھین لیا۔
بلاول بھٹو نے کہاکہ عمران خان کی ناکام معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک کا متوسط طبقہ بھی غربت کا شکار ہوچکا ہے، عوام کے پاس روٹی، کپڑا، مکان، روزگار نہیں ہوگا تو معاشی ترقی کا کوئی دعویٰ سچ نہیں ہوسکتا، 20 کروڑ عوام کو مہنگائی کے سپرد کر کے وزیراعظم نے سرمایہ دار دوستوں کیلئے معاشی پالیسیاں بنائیں۔ پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں امیر، امیر سے امیرتر اور غریب، غریب سے غریب تر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیوں نے ہمیشہ ملک میں عام آدمی کی زندگی کو بہتر کیا، نوجوانوں کو روزگار کی ریکارڈ فراہمی سے لے کر پاک چین اقتصادی راہداری اور یورپ سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پی پی پی کے معاشی کارنامے ہیں ۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل




