جی این این سوشل

دنیا

ایرانی صدر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، شہباز شریف بھی شریک ہونگے

گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایرانی صدر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، شہباز شریف بھی شریک ہونگے
ایرانی صدر کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی، شہباز شریف بھی شریک ہونگے

ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، وزیراعظم شہباز شریف نماز جنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف تہران میں نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے آج روانہ ہوں گے، جہاں دنیا بھر کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائیں گے۔ ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا۔

گزشتہ روز ایران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

یادرہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمے داریاں سنبھال لیں ہیں، ایران میں باقاعدہ صدارتی انتخاب 28 جون کو ہوگا۔

پاکستان

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سلمان اکرم راجہ  پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،تاہم ابھی تک ان کا استعفیٰ  قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ کے استعفےکی تصدیق کردی ہے، سلمان اکرم راجہ کو حالیہ احتجاج میں سرگرم کردار ادا نہ کرنے پر انہیں سخت تنقید کا سامنا تھا۔

واضح رہےکہ  قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے  استعفے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ستمبر میں  سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

میر پور خاص کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے ڈاکٹر شاہ نواز بھٹؤ کے  قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی میر پور خاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے اہل خانہ کے وکیل، بیرسٹر اسد اللہ شاہ راشدی اور اظہر آرائیں  عدالت میں پیش ہوئے اور  بتایا کہ ایف آئی اے کے حکام اس قدر نا اہل ہیں کہ وہ ابھی تک مطلوبہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے موبائل فونز تک برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر شاہ نواز کے خاندان کی جانب سے پیش ہونے والے  وکلا نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ابتدائی رپورٹ اور پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے اس کیس کی ’جوڈیشل انکوائری‘  کا مطالبہ کیا، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ایف آئی اے کے افسران نے اپنے دلائل دیتے ہوئے  عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے مہلت دی جائے، جس پر  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تیسر ا ون ڈے: پاکستان  نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز جیت لی

پاکستان نے بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں زمبابوے کو 99 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  زمبابوے ٹیم کی پوری ٹیم 204 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، زمبابوے کی جانب سے کپتان کریگ ایروائن 51 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے  جبکہ برائن بینیٹ  37 ، شان ولیمز  24، تادیوانشے 24اور سکندر رضا نے 16رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب، ابرار احمد، حارث رؤف اور عامر جمال نے 2، 2 جبکہ فیصل اکرم اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کےتیسرے اور آخری ون ڈےمیچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے  میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے کامران غلام  نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے  99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے۔

جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب  31، عبداللہ شفیق  50، محمد رضوان 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

زمبابوے کی جانب سے سکندر رضا اور رچرڈ نگروا نے 2، 2 جبکہ فراز اکرم اور بلیسنگ مزاربانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll